?️
لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسمبلی عوام کا منتخب ادارہ ہے جس کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کے لیے مشکل ہے۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے کل رات سمری موصول ہوئی ہے جس پر دو دنوں میں فیصلہ کرنا ہے۔
بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے کل رات سمری موصول ہوئی ہے جس پر دو دنوں میں فیصلہ کرنا ہے اور منظور کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اسمبلی عوام کا منتخب ادارہ ہے جس کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کے لیے مشکل ہے۔
گورنر نے کہا کہ مجھے یہ بھی دیکھنا ہے کہ الیکشن کے لیے کونسی تاریخ دی جائے کیونکہ 90 روز میں انتخابات کرانے ہوں گے جس میں رمضان بھی ہوگا اور اگر اس سے پہلے انتخابات ہوں تو وقت بہت کم ہوگا اس لیے تمام چیزوں کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کو کہنا ہے کہ وہ پہلے آپس میں ملکر تین دن کے لیے وقت دیں اور اگر نہ کر سکیں تو پھر اگلے مراحل ہوں گے اور نگران حکومت کا بھی نوٹی فکشین جاری کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 12 جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری پر دستخط کر دیے تھے۔
وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جانب سے گورنر پنجاب کو جاری مختصر ایڈوائس میں کہا گیا تھا کہ ’میں پرویز الہٰی، وزیراعلیٰ پنجاب، آپ کو تجویز کر رہا ہوں کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کردیں‘۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس ایوان کی جانب سے ان کو اعتماد کا ووٹ دیے جانے کے بعد جاری کی گئی ہے اور ایڈوائس پر دستخط کرنے سے قبل انہوں نے زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔


مشہور خبریں۔
حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ کے قائم مقام نے
جون
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
?️ 1 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم
جولائی
نواز شریف اور مریم نواز کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے
نومبر
پاکستان کی امن کی کوششوں پر بھارت نے منفی جواب دیا، وزیر خارجہ
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا
ستمبر
بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی
اگست
بائیڈن کے دورے کا مشرق وسطیٰ میں نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے: اسرائیلی میڈیا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے
جون
لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو طلب
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ
مارچ
آزادکشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی کال، وفاقی حکومت کا مذاکرات کا فیصلہ
?️ 23 ستمبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال
ستمبر