اسلام آباد نے طالبان پر اپنے اثرو رسوخ کا انکار کردیا

اسلام آباد نے طالبان پر اپنے اثرو رسوخ کا انکار کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے اہم کردار کا دعوی کیا ہے اور اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے، تاہم اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس گروپ پر اس کا کوئی اثرو رسوخ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی میڈیا نے جمعہ کے روز انتھونی بلنکن کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایسے وقت میں  ان خیالات کا اظہار کیا ہے جب پاکستانی سیکیورٹی انٹلیجنس ٹیم واشنگٹن کا سفر کر رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے طالبان کے خلاف اپنا اثر و رسوخ اور صلاحیت استعمال کریں۔اسلام آباد نے طالبان پر کسی بھی گہرے اثر و رسوخ کی تردید کی ہے اوراس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے لئے امریکی نظام الاوقات نے طالبان میں پاکستان کے اثر کو کم کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، انتھونی بلنکن نے دعوی کیا کہ پاکستان کا طالبان پر اثر انداز ہونے میں اہم کردار ہے اور امریکہ کو امید ہے کہ اسلام آباد یہ کردار ادا کرے گا۔سینئر امریکی سفارت کار نے مزید کہا کہ پاکستان طالبان پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ طالبان نے طاقت کے ذریعہ افغانستان پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی، لہذا واشنگٹن کو امید ہے کہ اسلام آباد یہ کردار ادا کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کے شدید ریمارکس اس بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی کرتے ہیں کہ طالبان طاقت کے ذریعے کابل پر قبضہ کر سکتے ہیں اور افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو مسترد کرسکتے ہیں۔

گرچہ جوبائیڈن نے 15 ستمبر تک امریکی اور نیٹو کے تمام فوجیوں کو افغانستان سے انخلا کرنے کا وعدہ کیا ہے، لیکن وہ طالبان کے تسلط کو روکنے کے لئے اپنا سفارتی اثرورسوخ بھی استعمال کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

اگرچہ اسلام آباد بھی طالبان کو کابل پر فوجی قبضے سے روکنا چاہتا ہے، تاہم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے مکمل انخلا کے لئے امریکی ٹائم ٹیبل اور فیصلہ نے طالبان کو قائل کرنے کے حوالے سے  اسلام آبادکے کردار کو محدود کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کو اپنے لئے ایک فتح سمجھتے ہیں۔

تین دن قبل واشنگٹن پہنچے قومی سلامتی کے مشیر اور پاک فوج کی انٹلیجنس سروس کے سربراہ نے سینئر امریکی عہدیداروں ، کانگریس کے ممبران اور میڈیا کے ممبروں سے ملاقات کی تاکہ خطے اور افغانستان کے بارے میں اسلام آباد کا مؤقف واضح کیا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

بحیرہ احمر میں یمن کے حملے روکنا مشکل

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہا کہ حوثیوں کے

ایرانی صدر قطر کے دورے پر

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی

پی ٹی آئی کا پنجاب انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں

پینٹاگون سے 5 ہزار ملازمین کی برطرفی

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع، پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ

ریاست کے خلاف بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کا حق ملے گا نہ معافی، رانا ثنا اللہ

?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب

شام میں انسانی بحران کی اصل وجہ ترکی ہے: اقوام متحدہ میں شامی نمائندہ

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس بات پر زور

چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:  چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب

خوش زندگی گزار رہا ہوں، آغا علی نے دو سال بعد طلاق کی تصدیق کردی

?️ 7 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے دو سال بعد اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے