?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے، ضلعی انتظامیہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں نافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفاتراور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز صبح 8 سے رات 10 بجےتک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔خیال رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز وفاق میں ایک روز میں کورونا کے 402 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور تمام متعلقہ اداروں کو دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاہے جبکہ اسلام آباد میں تمام نجی تعلیمی ادارے بھی 28 مارچ تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر 3 سب سیکٹرز سیل کردئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں آی-8 ، ایف -11 اور آی – 10 شامل ہیں اور ان سب سیکٹرز میں کاروباری علاقوں اور پارکس کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائے گا۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تہوار ، اجتماعات کو جاری این او سی واپس لے لیے گئے ہیں اور کسی کو انڈر گراؤنڈ سرگرمی کی بھی اجازت نہیں ہوگی جبکہ حمزہ شفقات کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کے لیے اجازت ہوگی اور دفاتر کو 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے اور پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ وفاق کی تمام اکائیاں ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کے لیےفوری اقدامات کریں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو معاملات پر اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ نگار
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکمت عملی ساز اور دبئی گروپ کمپنی کے بانی اور
جون
پی پی 52 سمبڑیال میں انتخابی مہم کا آج آخری دن
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی 52 سمبڑیال میں انتخابی مہم کا
مئی
یمن کو آزاد کرنے کا طریقہ انصار اللہ کے گرد لوگوں کو اکٹھا ہونا ہے: البخیتی
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے آج ٹویٹ کیا
اپریل
ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران
جولائی
کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی گرنے لگے
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے
فروری
مغرب میں صہیونی اہلکار کے جنسی اسکینڈل کی خبریں عام
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مغرب میں صیہونی
ستمبر
صیہونی وزیر کا قطر پر الزام
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر
جنوری
یومِ قدس؛ امام خمینی کا اسلامی منصوبہ، انسانیت کے لیے پیغام اور وحدتِ امت کا موقع
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابوشریف نے
مارچ