?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔
حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی کی جانب سے بابراعوان اور علی نواز اعوان جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے میاں اسلم پیش ہوئے۔
حکومتی وکیل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوۓ کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کی سفارش کی ہے، الیکشن کمیشن کو آبادی میں اضافے کا معاملہ دیکھنا چاہیے۔
دلائل کے دوران اشتر اوصاف نے بینچ سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے اس حکمنامے کے مطابق الیکشن کرائیں گے جسے منسوخ کر دیا گیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کے لیے زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں جس میں تمام لوگوں کی نمائندگی ہو۔
علی نواز اعوان کے وکیل بابراعوان نے دلائل دیے کہ اسلام آباد میں حلقہ بندیوں میں اضافے کے پارلیمنٹ کے بل پر صدر کے دستخط نہیں ہیں لہذا یہ ابھی قانون نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے، آئین کے تحت یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے مطابق الیکشن کا انعقاد کرے۔
بابر اعوان نے دلائل جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ حکومت ان بلدیاتی انتخابات میں اسی طرح پارٹی ہے جس طرح ہم الیکشن لڑ رہے ہیں، حکومت انتخابات ملتوی کرانے کے معاملے میں اتھارٹی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کر چکا ہے اور اس حوالے سے اعتراضات بھی سن چکا ہے، جب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو جاۓ تو قانون کے مطابق نئی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔
جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے دلائل دیتے ہوۓ کہا کہ الیکشن کرانے کی پوری ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، اس میں وفاقی حکومت کی دخل اندازی کا مطلب الیکشن کمیشن کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے یونین کونسلز کی تعداد کا جائزہ لینے کا بھی کہا ہے، اس پر جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اختیار محدود نہیں کیا، ہائی کورٹ کے فیصلے میں ایسی کوئی قدغن نہیں کہ کمیشن دوبارہ فیصلہ نہیں کر سکتا۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’قانونی دفعات اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 23 دسمبر 2022 کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات فی الحال ملتوی کر دیے گئے ہیں.


مشہور خبریں۔
اربعین کے دوران داعش کو پانچ مرتبہ نشانہ بنایا: حشد الشعبی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے کمانڈروں میں سے ایک
ستمبر
نیویارک ٹائمز: نیتن یاہو نے غزہ پر ٹرمپ کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
سندھ میں سیلاب سے ساڑھے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، شرجیل میمن
?️ 30 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اگست
چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں
اگست
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ٹیم میں تبدیلیاں؛ والٹز کا زوال اور حاشیے سے روبیو کا عروج
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: مارکو روبیو، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں سیکریٹری
مئی
پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے اسٹیشن سے کمائی کا فیصلہ کر لیا
?️ 11 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین
اگست
حزب اللہ کا البیّاضہ میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر پر حملہ
?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے
مئی
نیتن یاہو کی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:نیتن یاہو نے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک اور کوشش
جنوری