اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی، اٹک، فتح جنگ سمیت گردونواح کے علاقوں میں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی طرح نتھیاگلی، گلیات سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولاکوٹ، ڈڈیال وگردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔

اس کے علاوہ صوبے کے ضلع بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ٹیمز فیلڈ میں آگئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے امدادی ٹیمز کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے دئیے، ٹیمز کی جانب سے بلند عمارتوں کی خصوصی انسپکشن کی گئی۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، شہری کسی بھی نقصان کی صورت میں فی الفور اطلاع دیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے شمال مغرب میں 60کلو میٹر کا علاقہ تھا، زلزلے کے جھٹکے 12بجکر 31منٹ پر محسوس کئے گئے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی کا شمال مشرقی علاقہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب میں 60کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہوگئیں جن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی شمال مغرب جب کہ گہرائی 12کلومیٹر تھی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر دی جا سکتی ہے۔ادھر ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے کہا کہ پنجاب بھر میں کسی بھی ضلع میں زلزلہ کے حوالے سے کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی، پراونشل مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر کے ایمرجنسی کنٹرول روم سے رابطے میں ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب

🗓️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس

اسرائیل غزہ میں طبی مراکز پر حملے بند کرے:عالمی ادارہ صحت

🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان نے اسرائیل سے

شام میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے میں 8 فوجی زخمی:پینٹاگون کا اعتراف

🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شام میں امریکی افواج

75 فلسطینی قیدیوں کا بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:75 فلسطینی قیدیوں نے اپنے دو ساتھی قیدیوں کی حمایت میں

وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں:فواد چوہدری

🗓️ 30 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم  کے معاون خصوصی ڈاکٹر

غزہ میں مسلسل قتل عام،شہدا کی تعداد کتنی ہو چکی ہے؟

🗓️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے جنگی

فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستانی وزارت خارجہ

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: سینٹر فار ڈپلومیسی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی

نیوزی لینڈ کے بدترین مانسون نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا

🗓️ 16 فروری 2023سچ خبریں:سمندری طوفان گیبریل اتوار کو شروع ہوا اور شمالی جزیروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے