?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کی لڑائی مزید شدت اختیار کرنے لگی، جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت سے معذرت کے باوجود کیس دوبارہ سماعت کے لیے جسٹس بابر ستار کے بینچ ہی کے لیے مقرر کردیا۔
جسٹس بابر ستار نے سروس سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کر کے کیس نئے بینچ کی تشکیل کیلئے واپس بھیج دیا تھا، تاہم قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر کیس دوبارہ جسٹس بابر ستار کے سامنے مقرر کرنے کا انتظامی حکم نامہ جاری کردیا۔
بعدازاں جسٹس بابر ستار نے کیس ڈپٹی رجسٹرار کو نئے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے بھیجنے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔
جسٹس بابر ستار نے حکم نامے میں کہا ہے کہ 14 مارچ کو اِس عدالت نے کیس دوسرے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے واپس بھیجا، مگر ناقابلِ فہم طور پر کیس کی فائل دوبارہ اِس عدالت کو بھیج دی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے انتظامی سائیڈ پر ریمارکس کے ساتھ فائل بھیجی گئی کہ یہی بینچ اس کیس کو سنے گا، کیس واپس اِس عدالت کو بھیجنا لازمی طور پر چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیردانستہ غلطی ہونی چاہیے۔
جسٹس بابر ستار نے اپنے حکم نامے میں کہا ہےکہ بصد احترام چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت نے لازمی طور پر کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جج کے کیس سننے سے معذرت پر چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کے انتظامی معاملہ سمجھ کر مداخلت کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ہائیکورٹ رولز کے مطابق ہنگامی اور عمومی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا اختیار ڈپٹی رجسٹرار کے پاس ہے۔
حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس کی ذمہ داری ڈپٹی رجسٹرار کے تیار کردہ بینچز کے روسٹر کی منظوری دینا ہے، روسٹر منظوری کے بعد چیف جسٹس کا ہائیکورٹ میں دائر ہونے والا ہر کیس مقرر کرنے میں کوئی کردار نہیں۔
جسٹس بابرستار نے مزید کہا کہ اگر کوئی بینچ سماعت سے معذرت یا لارجر بینچ بنانے کا کہتا ہے تو وہ معاملہ چیف جسٹس کے پاس جائے گا، ہائیکورٹ کی سماعت سے معذرت پر کیس چیف جسٹس کو بھیجنے کی پریکٹس رولز کے مطابق نہیں۔
حکم نامے کے مطابق جج کے کیس کی سماعت سے معذرت پر کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کیلئے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بھیجا جانا چاہیے، کیس فائل ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کسی دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے بھیجی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا دورہ چین کا اصلی مقصد کیا ہے ؟
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق،
فروری
افغانستان میں بدامنی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا
?️ 25 مئی 2021آسٹریلیا (سچ خبریں) امریکا نے جب سے افغانستان سے اپنی افواج کے
مئی
’تناؤ کا فائدہ دشمن کو ہوگا‘ پاک ایران کشیدگی میں کمی کے آثار، مثبت پیغامات کا تبادلہ
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی
جنوری
وارننگ کے باوجود بھی لوف مری جانے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
ایران ہم سے اتنا نہیں ڈرتا جیسا اسے ڈرنا چاہیے: سابق امریکی اہلکار
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:تین امریکی صدور کے سینئر مشیر رہ چکے ڈینس راس نے
مئی
حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
جنوری
پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے:وزیر اعظم
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا عالمی وباء کورونا
اگست
امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیگ میں 1955 کے مودت
فروری