اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کردی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے منگل اور جمعرات 2 دن کی ملاقات بحال کر دی، عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں ہو گی، سلمان اکرم راجا جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا، عدالت نے عمران خان کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ْ

عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل ظہیر عباس عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ایس او پیز کے مطابق ہم جیل حکام کو درخوست دے رہے ہیں، 20 مارچ کو بھی ہماری ایس او پیز کے مطابق ملاقات نہیں کروائی گئی ، چھوٹی سی بات ہے انٹرا کورٹ اپیل میں یہ معاملہ طے ہو چکا ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق ہماری جمعرات کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی، جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ اپیل میں منگل اور جمعرات کی ملاقات کے ایس او پیز طے ہوئے تھے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے وکیل نوید ملک نے کہاکہ دسمبر تک ہفتے میں 2 دن ملاقات کرائی جا رہی تھی، جنوری میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگئی جس کے بعد ان کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہم نے دو دن کے بجائے منگل کو ہی دو ملاقاتیں کر دی تھیں، جیل رولز سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو یہ اختیار دیتے ہیں، ایسی صورتحال میں رولز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات کا دن طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملاقات کراتے ہیں تو یہ اس کو غلط استعمال کرتے ہیں اور ملاقات کے بعد یہ جیل کے باہر آکر سیاسی بیان بازی کرتے ہیں یہ خلاف ورزی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ 2 دن ملاقات کرانے کے بجائے ایک دن میں دو ملاقاتیں کرا رہے ہیں۔

وکیل شیر افضل مروت نےکہا کہ شاید مجھے یہ اب وکیل رکھنا پسند نہیں کریں، اپیل میں یہ سب باتیں طے ہوئی تھیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کوآرڈینیٹر ہیں ہم ان کو سنیں گے، ہر بندہ درخواست لے کر آ جاتا ہے کہ میری بھی جیل میں ملاقات کرائی جائے۔

وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ یہ جیل ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ملاقات کر کے چلے جائیں، ان سے انڈر ٹیکنگ لے لیتے ہیں کہ جیل ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کریں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے وکیل نے کہا کہ یہ لوگ باہر آکر سیاسی بات چیت کرتے ہیں اس پر 98 درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں، جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ عمل درآمد کرتے تو 98 درخواستیں دائر نہ ہوتیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ایک چھوٹا سا معاملہ ہے ایک دن کے بجائے یہ دو دن ملنا چاہتے ہیں آپ سوچ لیجیے، وکیل نوید ملک نے کہا کہ اگر یہ یقین دہانی کروائیں کہ باہر آ کر سیاسی گفتگو نہ کریں گے تو ہفتے میں دو دن ملاقات کروا دیتے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ ملاقات کے لیے ایک ہی دن رکھا جائے ہمیں باقاعدہ انتظامات کرنا پڑتے ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کہہ رہے ہیں ملاقات کے بعد اڈیالہ کے باہر سیاسی گفتگو نہیں ہو گی، ملاقات کریں اور جائیں، باہر نکل کر شو بنانے کی کیا ضرورت ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اکتوبر کے بعد ملاقات ہی نہیں ہوئی، چیف جسٹس نے کہاکہ عمران خان کے کوآرڈینیٹر جس کا نام دیں گے اسے ہی ملاقات کی اجازت ہوگی، ہر کوئی تو ملاقات کے لیے درخواست لے کر نہیں آ سکتا۔

بعدازاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے منگل اور جمعرات 2 دن کی ملاقات بحال کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں ہو گی ، بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔

ساتھ ہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے حکم دیا کہ عمران خان کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں ۔

مشہور خبریں۔

چِپ سے متعلق ممکنہ پابندیوں کی صورت میں چین کی جاپان کو جوابی کارروائی کی دھمکی

🗓️ 2 ستمبر 2024سچ خبریں: چین نے جاپان کی طرف سے چینی فرموں کو چِپ

شام؛ عرب تبدیلیوں کا عنوان

🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سعودی عرب کی میزبانی

کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت

🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ

اسرائیلی ٹینکوں کے ساتھ فالانژوں کی واپسی؛ لبنان میں صہیونیوں کا پانچواں ستون کیا چاہتا ہے؟

🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:ایک طرف لبنان کی حکومت اور عوام مشرقی بحر روم میں

’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ عاطف اسلم اور نتاشا نورانی کے گانے ریلیز

🗓️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری

🗓️ 11 فروری 2025پشاور؛ (سچ خبریں) پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر

ہیرا پھیری سے اقتدار کی منتقلی سیاسی عدم استحکام کی جڑ ہے، بلاول بھٹو زرداری

🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو

امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال

🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے