?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا۔میڈیاکے مطابق سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک کو سیل کیا، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مارچ کرنے والے ہزاروں کارکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے اور اس دوران دارالحکومت میں شدید بارش کے دوران پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت چھ سے 8 ہزار کارکنوں پر مشتمل قافلہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد ٹیکسلا کے راستے اسلام آباد میں داخل ہوا اور جناح ایونیو پر واقع چائنا چوک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
چائنا چوک پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کچھ دیر کے لیے نمودار ہوئے تھے اور اس کے بعد پختونخوا ہاؤس روانہ ہو گئے تھے۔
وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کو دارالحکومت پر چڑھائی کرنے پر خبردار کیا تھا کہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
دریں اثنا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا جب کہ سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا تارڑ نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں رونما ہونے والے واقعات میں پولیس کو مطلوب ہیں، ہم نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تھے لیکن وہ ابھی پولیس یا کسی اور ادارے کی تحویل میں نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گزشتہ روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں داخل ہونے اور وہاں سے واپس باہر نکلنے کی تصاویر سامنے آگئیں تھیں۔
ایک روز روپوش رہنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے تھے، جہاں دھواں دار خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہماری جنگ جاری ہے، ہم مرتے دم تک یہ جنگ لڑیں گے، میں پھر آؤں گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے طلب صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 5 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے لاپتا ہونے اور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے کے خلاف قرار داد منظور کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس طاقت ہے ہمارے پاس بھی ہے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد آمنے سامنے تصادم سے کا خطرہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، میری سرکاری گاڑی کو توڑا گیا، آ ئی جی اسلام آباد آپ اتنے نیچے نا جاؤ۔
علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ پوری رات خیبرپختونخوا ہاؤس میں تھا، یہ آپ کی کارکردگی ہے، آپ نے چار چھاپے مارے، میرے گارڈز کو مارا اور لوٹا بھی گیا، یہ سرکاری غنڈہ ہے اور اس فلور پر معافی مانگے ورنہ ایف آئی آر ہوگی۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کا سوئس اکاؤنٹ کیس سے متعلق اہم بیان
?️ 11 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوئس اکاؤنٹ کا کیس
اپریل
کیا مشرق وسطیٰ کی صورتحال 7 اکتوبر سے پہلے جیسی ہو سکتی ہے؟ امریکی عہدیدار کی زبانی
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی خصوصی ایلچی نے
نومبر
مغربی ممالک زیلنسکی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:2010 سے 2014 تک یوکرین کے وزیر اعظم میکولا آزاروف نے
جولائی
کرد علیحدگی پسندوں کی تل ابیب کے ساتھ ایران کے خلاف تعاون کی نئی دستاویزات کا انکشاف
?️ 31 اگست 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل ۱۳ نے اس منصوبے
اگست
خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع میں لگ سکتا ہے مکمل لاک ڈاون
?️ 29 مارچ 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے صوبے میں گزشتہ روز
مارچ
ایران جنگ نے امریکی اور صیہونی افسانوی فضائی برتری کو مٹی میں ملا دیا: الجزیرہ
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ
اپریل
افغانستان میں سیاسی حل کے لئے طالبان سے بات کریں گے
?️ 5 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے افغانستان
جولائی
میر واعظ عمر فاروق ایک بار پھردنیا کی 500بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
?️ 3 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک
نومبر