اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا

عمران خان

?️

سلام آباد (سچ خبریں)  وزیراعظم  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہریوں سے مون سون کی بارشوں کے دوران خصوصی احتیاط کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران ہونے والی طوفانی بارسوں میں اپنے شہریوں کو چوکنا رہنے اور خصوصی احتیاط برتنے کی درخواست کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی رسپانس کے لئے تیار رہیں، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ادارے بروقت ایکشن لیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔نالہ لئی کے اطراف میں موجود علاقوں ای الیون اسلام آباد میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں تیز بارشوں سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے نوجوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پاک آرمی کے دستے ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شدید بارش سے نالہ لئی چڑھ گیا ہے اورای الیون میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔
فوجی دستے بحالی و امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں جب کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی پلان بنا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سے تباہی مچا دی۔ اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، نشیبی علاقے ڈوب گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی ۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی دارلحکومت میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہے، شہری کچھ گھنٹوں کے لئے غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ مختلف علاقوں میں گھروں، پلازوں کی بیسمنٹس میں پانی بھر چکا ہے، لوگ اپنے طور پر پانی نکالنے کی کوشش سے اجتناب کریں، صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں صورتحال کافی بہتر کرلی ہے۔

مشہور خبریں۔

دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں، قومی یکجہتی سے مقابلہ کریں گے۔ آرمی چیف

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا

وزیر اعظم نے عرب ممالک کے اعلی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ، سعودی ولی عہد محمد بن

لداخ میں احتجاجی مظاہروں، کرفیواورپابندیوں کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر

?️ 30 ستمبر 2025لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

وزیر داخلہ نے افغان سفیر کی بیٹی کے انٹرویو کو پاکستان کے خلاف جنگ قرار دے دیا

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

فرانس اسرائیل کے ساتھ ہے یا مخالف؟

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: فرانس نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کی حمایت

سوڈان نے برطانوی سفیر کو کیا برطرف

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں:  سوڈان کے باخبر ذرائع کے مطابق سوڈانی حکام خارطوم میں برطانوی

تیسرا فریق ہم پر کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتا ہے:بیرسٹر اعتزاز احسن

?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ تیسرا فریق

فزکس کا نوبیل انعام امریکی و کینیڈین سائنس دانوں کے نام

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے