اسلام آباد کو پاکستان مخالف عناصر کی رہائی پر تشویش، طالبان نے خصوصی کمیشن تشکیل دیا

اسلام آباد کو پاکستان مخالف عناصر کی رہائی پر تشویش، طالبان نے خصوصی کمیشن قائم کیا تشکیل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان نے پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پر اسلام آباد کے خدشات کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیشن قائم کیاہے جو پاکستان مخالف عناصر پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف تخریب کاری بند کریں اور پاکستان کے ساتھ اپنے اختلافات حل کریں۔

فارس نیوز ایجنسی کے علاقائی دفاتر کے نمائندے کے مطابق افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کے بارے میں اسلام آباد کے خدشات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیشن قائم کیا ہے۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلی درجے کے افغان طالبان کمیشن نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کے بارے میں پاکستان کے خدشات کو دور کرنے کا کام سونپا ہے۔

یہ تین رکنی کمیشن حال ہی میں طالبان رہنما ہبت اللہ آخوندزادہ کے حکم پر قائم کیا گیا تھا تاکہ اسلام آباد کے ان الزامات کی تحقیقات کی جاسکے کہ ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو سرحد پار دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے سینئر عہدیداروں اور ٹی ٹی پی رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کریں اور اپنے مسائل کرنے کےبعد اپنے خاندانوں کے ساتھ پاکستان واپس آئیں۔

کمیشن پاکستان مخالف عناصر پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف تخریب کاری بند کریں۔تاہم پاکستان اور افغان طالبان نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل 17 اگست کو پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اسلام آباد نے پاکستانی طالبان کے بارے میں افغان طالبان حکام سے بات چیت کی ہے کہ  افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

ان مسائل اور خدشات کا اعلان اس وقت کیا گیا جب طالبان کی طرف سے افغان طالبان کی جیلوں سے تحریک طالبان پاکستان کے کچھ سینئر عہدیداروں کی رہائی ہوئی۔تحریک طالبان پاکستان کے سابق نائب مولانا فقیر محمد کو بھی طالبان نے حالیہ دنوں میں افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد رہا کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر

سعودی وزیر کا امریکہ کے بارے میں اظہار خیال

?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے مشیر عادل جبیر کا کہنا ہے کہ

سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف کا انتقال ہوا

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    روسی میڈیا نے بدھ کی صبح اطلاع دی کہ

انسانی حقوق کے معاملے میں امریکہ کا دوہرا معیار

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:مبصرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ انسانی حقوق

لبنانی صدر: اسرائیل نے شہریوں کو ملک کے جنوب میں واپس جانے سے روک دیا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی

صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی

کراچی: شجر کاری مہم کے دوران پودے ہی چوری ہو گئے

?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے درخت لگائے

امریکہ کی شام کو ایران سے الگ ہونے کی پیشکش اور دمشق کی مخالفت؛روئٹرز کا انکشاف

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:روئٹرز خبر رساں ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے