?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری شدید بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے 5 ہزار خیمے مہیا کیے ہیں، دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔
شہباز شریف نے حکم دیا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلاتعطل فراہمی، ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے باور کرایا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن تعاون فراہم کیا، پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد سیلابی ریلوں کی سندھ آمد کی بر وقت پیشگی اطلاع کو یقینی بنایا جائے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندگان اور حکومتی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت انخلا، محفوظ مقام پر منتقلی اور امدادی کارروائیوں کی موثر نگرانی کریں، سیلابی صورتحال کے پیش نظر انسانی جان و مال، فصلوں اور مال مویشی کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے دو چار تمام اضلاع اور تحصیل کی سطح پر درپیش مسائل کو لوکل اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ دریائے چناب میں پانی کا اخراج بڑھنے کے پیش نظر ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے راوی میں جسٹر اور شاہدرہ اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کے اخراج کا زیادہ دباؤ ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ خانکی، بلوکی اور قادر آباد میں پانی کے اخراج سے پیدا ہونے والے دباؤ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس میں بتایا کہ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، رینجرز، پی ڈی ایم اے اور تمام دیگر متعلقہ ادارے پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے پیشگی انخلا کے لیے آرمی کے جوانوں اور پولیس کی خدمات کو حاصل کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن احد خان چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
روس کا یوکرین کو الٹی میٹم
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کو
دسمبر
مالاکنڈ: غداری اور دیگر سنگین الزامات، جوڈیشل مجسٹریٹ کا مراد سعید کی گرفتاری کا حکم
?️ 4 مئی 2023مالاکنڈ : (سچ خبریں) مالاکنڈ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے غداری اور دیگر
مئی
In a hurry? Try this wrapped food for lunch while you on the go
?️ 4 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے قسط کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے۔
?️ 2 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
اگست
سڑکوں پر سونے والوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے: شہزاد رائے
?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن
اگست
سپریم کورٹ نے ’نیب ترامیم‘ کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
?️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کے
فروری
بائیڈن ڈیموکریٹس کی بغاوت کا شکار تھے: ٹرمپ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کا خیال ہے کہ
جولائی
صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت پوری طاقت سے سید حسن نصر اللہ کی
فروری