اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر 25 مقامات پر پولیس چوکیاں قائم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت شہر میں 25 عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں جبکہ ملکی و غیر ملکی شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ میٹرو بس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔

پولیس نے اسلام آباد کے شہریوں سمیت غیرملکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹوئٹ میں مزید ہدایت کی گئی کہ کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں، جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 ہیلپ لائن پر حکام کو دیں۔

واضح رہے کہ یہ خصوصی سیکیورٹی پلان ایسے وقت میں وضع کیا گیا ہے جب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے ملک میں حالیہ عرصے میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

23 دسمبر کو اسلام آباد کے آئی-10 سیکٹر میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا تک محدود عسکریت پسندی کی حالیہ لہر کے آغاز کے بعد اسلام آباد میں دہشت گردی کا پہلا بڑا واقعہ تھا۔

دھماکے کے 2 روز بعد اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا جس میں ممکنہ حملے کے خدشات کے پیشِ نظر اپنے عملے کو شہر کے میریٹ ہوٹل میں جانے سے منع کیا گیا تھا، اسی روز اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی۔

مزید براں سعودی عرب، برطانیہ اور آسٹریلیا نے گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے شہریوں سے نقل و حرکت محدود کرنے کی اپیل کی تھی۔

مشہور خبریں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات یورپی مفادات سے ہم آہنگ ہونے چاہیے:فرانس 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے دعویٰ کیا

ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے

کورونا وائرس نے 13 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کردیا، 28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے

?️ 5 اپریل 2021جنیوا (سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں شدید قہر مچا

ٹرمپ کا امریکی انٹیلی جنس اداروں میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا حکم؛ واشنگٹن میں تشویش کی لہر

?️ 6 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے قائم مقام قومی

امریکی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہم نہیں ہیں: سعودی

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:     فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کیلئے اسپیکر سے مطالبہ

?️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے اسپیکر قومی اسمبلی سے

مولانا فضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی کی جیت نے ثابت کر دیا وزیراعظم اکثریت کھوچکے

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر، ایک دن میں لاکھوں کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر

?️ 6 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوچکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے