اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر کوششیں ہورہی ہے، ایران نے کچھ دیر پہلے اسرائیلی شہر حیفہ پر کاری ضرب لگائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بریک تھرو ہونا اچھی بات ہے، اگر کوئی ذاتی طور پر پریشان ہے تو اس کا کوئی علاج نہیں کیا جاسکتا، اپوزیشن کو ہر چیز پر اعتراض ہے، فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات میں اعتراض والی کیا بات ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، تحریک انصاف والے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، یہ آفیشل نہیں ایک پرائیویٹ لنچ تھا، اس ملاقات کے اچھے نتائج نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہائبرڈ ماڈل چل رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے خلاف کامیابی ملی، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، حکومت اور مقتدرہ کےدرمیان بہترین تعلق ہے، آئیڈیل صورتحال سے ملک کو فائدہ ہورہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سے کیا بات ہوئی علم نہیں، پاک بھارت صورتحال پر بھی بات ہوئی ہوگی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف کو قید کے دوران بانی پی ٹی آئی والی سہولیات نہیں تھیں، ہمیں تو جیل میں کوئی سہولیات نہیں تھی۔

مشہور خبریں۔

میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے کشمیری پنڈت کے قتل کی شدید مذمت

?️ 27 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

امریکا کا افغانستان میں نیا کھیل، مذاکرات میں ناکامی کے بعد نئی تجویز پیش کردی

?️ 10 مارچ 2021 واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کو افغانستان میں مسلسل شکست کا سامنا

کیا اردنی فوج صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کرے گی ؟

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: حسام غریبہ نے کہا کہ مغربی کنارے، قدس اور غزہ

رونالڈو سعودی عرب کی تعریف کرنے کے بجائےانسانی حقوق کو اجاگر کرے

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:       سعودی عرب کے بارے میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو

بائیڈن کی حکومت میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ہتھیاروں کا بڑا سودا

?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں:  امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ

حزب اللہ کریوت کو کیوں مسلسل نشانہ بنا رہی ہے؟

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: معتبر ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین

مشرق وسطی کے تناظر میں قفقاز میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی ناکامی

?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں:ٹرمپ کے قفقاز امن منصوبے کو بنیادی رکاوٹوں کا سامنا ہے،خلیج

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۳

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے