?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے خالد ججہ کے ساتھ یزمان میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر ملاقات کی اور عشائیے میں شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد ججہ کی جانب سے اسد قیصر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر سعود ماجد چوہدری بھی موجود تھے جنہیں شریف خاندان کا قریبی شخص سمجھا جاتا ہے۔
بڑی سیاسی پیش رفت پر رد عمل اور ملاقات کی تفصیل جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو سعود چوہدری اور خالد ججہ دونوں میڈیا کے نمائندؤں کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔
سعود ماجد چوہدری کے ساتھی نے تصدیق کی کہ سابق سینیٹر نے عشائیے میں شرکت کی لیکن اصرار کیا کہ ملاقات کے دوران کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔
ان کے مطابق یہ دوستوں کی ملاقات کی تھی، سعود چوہدری کی مسلم لیگ (ن) سے گہری اور پرانی وابستگی ہے اور وہ پارٹی کو چھوڑ نہیں سکتے۔
ڈان کو موصول اطلاعات کے مطابق خالد ججہ نے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے کچھ نامور افراد کو تحصیل یزمان میں واقع اپنے آبائی گاؤں مدعو کیا جہاں دیگر افراد کے ساتھ اسد قیصر بھی آئے اور رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے چولستان کے بڑے صحرائی علاقے میں سیر و تفریح کی اور پورا دن ساتھ وقت گزارا۔
مقامی سیاست پر نظر رکھنے والے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اسد قیصر کے دورے کا یزمان کی مستقبل کی سیاسی صف بندی سے کوئی تعلق ہو سکتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے معتمد خاص طارق بشیر چیمہ ضلع یزمان کی سیاست میں سعود چوہدری کے سخت سیاسی حریف ہیں جب کہ طارق بشیر چیمہ آج کل نہ صرف وفاقی کابینہ کے رکن ہیں بلکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔
مقامی سیاسی حلقوں کے مطابق طارق بشیر چیمہ اپنے بیٹے ولی داد کو آئندہ انتخابات میں یزمان سے ملکی سیاست کے میدان میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل کی سیاست کا یہ منظر نامہ طارق بشیر چیمہ کے حریفوں کے لیے پریشان کن ہے جن میں سعود ماجد چوہدری اور خالد ججہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی عوامی رابطہ مہم کو بھی تیز کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی تفصیلات
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یوکرین میں جنگ
نومبر
ترکی میں اقتصادی بحران پر سیاسی تناؤ کا اثر
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں ہر کوئی اکرم امام اوغلو کے
مارچ
فلسطینیوں کے آتشین غبارے صیہونیوں کے لئے وبال جان
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے غزہ کے آس پاس صہیونی بستیوں میں فلسطینیوں
جولائی
انصاراللہ کی شرائط کو تسلیم کرنے کا ضمنی اشارہ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے بارے میں ریاض مذاکرات گزشتہ بدھ کو سعودی
اپریل
حماس کی حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی کی تقلید
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کی فوجی مہم جوئی جوہری خطرات کی جڑ ہے: روس
?️ 20 مئی 2026 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کے
مئی
ارشد شریف کی گاڑی پولیس کی رکاوٹ کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کا نشانہ بنی، کینیا پولیس
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) کینیا کی پولیس نے پاکستان کے معروف صحافی
اکتوبر
بھارت: 3 سال میں 150 چرچ جلائے، 100 مساجد شہید کی گئیں۔ طاہر اشرفی
?️ 18 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا
دسمبر