اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا

اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا

🗓️

پشاور(سچ خبریں) اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جاری کردہ نوٹس خارج کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسد قیصر کے وکیل نے صوابی کے لیے ای سی پی کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) مظہر حسین کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی آڈیو کلپ بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے کی ہے۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا تھا۔کلپ میں اسد قیصر کو صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سے یہ پوچھتے ہوئے سنا گیا تھا کہ ڈھائی ارب روپے کی ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر جلد ہی جاری کیے جائیں گے کیونکہ ورک آرڈر پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحصیل چیئرمین کے انتخاب میں جیت حکمران جماعت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس شکست سے اسے دھچکا لگے گا۔اسد قیصر کے وکیل محمد علی نے ڈی ایم او کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل اور کچھ ٹیلی ویژن کی چلائی جانے والی گفتگو پرانی ہے اور حالیہ بلدیاتی انتخاب کے دوران ریکارڈ نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل نے ضلع میں آئندہ بلدیاتی انتخاب کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اس لیے انہیں جاری کردہ نوٹس بغیر مزید کارروائی کے خارج کیا جائے۔چنانچہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ان کی درخواست قبول کر کے معاملہ خارج کردیا۔

دوسری جانب باجوڑ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر انور زیب خان ہر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ڈی ایم او نے حکمراں جماعت کی 9 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر کی شرکت کا نوٹس لیا تھا جو بلدیاتی انتخاب کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھا۔صوبائی وزیر کو 18 دسمبر تک جرمانے کی رقم جمع کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، نوید قمر

🗓️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ

شام سے افغانستان تک امریکی دہشتگردی کی زد میں آنے والے معصوم بچے اور خواتین؛ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ کہا ہےکہ امریکی فوج نے

دریائے ستلج میں دو مقامات پر مسلسل ’اونچے‘ درجے کا سیلاب

🗓️ 26 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) دریائے ستلج میں اسلام اور گندھا سنگھ والا ہیڈورکس

بغداد میں شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں کار مارچ

🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی نے جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے شہداء

توشہ خانہ ریفرنس میں 2 گواہان کے بیان قلمبند، سماعت 23 جنوری تک ملتوی

🗓️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی

غیر ملکی میڈیا میں ایرانی عوام کی عظیم کانفرنس کی عکاسی

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:   ان 43 سالوں میں ہر سیاسی اور میدانی عمل کو

ہم عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے: مسقط

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا

اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ میں ناکام

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریف کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں ناکام ہوچکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے