?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، لگتا ہے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنی ہے،عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو دوبارہ پابندیاں لگا دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو دوبارہ پابندیاں لگا دی جائیں گی۔ رمضان المبارک اور عید الطفر پر عوام نے کورونا ایس او پیز پر کافی حد تک عمل کیا۔اب لگتا ہے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنی ہے۔
ملک بھر میں ایک بار چوتھی لہر آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پرکووڈ19 کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے ، عیدقربان کے موقع پرجانورکی خریداری کے لیے لاکھوں افراد منڈیوں کا رخ کرتے ہیں، جس سے اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے لہٰذا جانوروں کی منڈیوں میں غیرضروری جانے سے گریز کیاجائے۔
منڈی میں بچوں اور اہل خانہ کو ہرگزساتھ نہ لایا جائے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ہ اگر چوتھی لہر نے شدت اختیار کی تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں اور اسپتالوں میں متاثرین کے شدید دبائوکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔
عید قربان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جانوروں کی منڈیوں میں لاکھوں افراد کی آمدورفت ہوتی ہے جس سے اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے لہٰذا جانوروں کی منڈیوں میں غیرضروری جانے سے گریز کیاجائے، منڈی میں بچوں اور اہل خانہ کو ہرگزساتھ نہ لایا جائے، کیونکہ عیدقربان کے موقع پرجانورکی خریداری کے لیے لاکھوں افراد منڈیوں کا رخ کرتے ہیں۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے بھی کہا ہے ملک میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، انڈیا جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔انہوں نے شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، عوام بلا تاخیر ویکسین لگوائیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو
جنوری
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں شویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ
مارچ
ایک بار اور صدر بنا دو، شور نہیں کروں گا: ٹرمپ
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس
جون
حقانی کی مصر، سوڈان اور فلسطین کے علماء کے ساتھ گفتگو
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے
جنوری
آزادی کی تحریکوں کو ظلم و ستم اور طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا: کشمیری رہنما
?️ 24 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں
مئی
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا:ٹرمپ
?️ 3 فروری 2026بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
فروری
پاکستان کا کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے اہم فیصلہ
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک سے کورونا کی
مئی
تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافہ: 108 ڈالر فی بیرل
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: آبنائے ہرمز کی بندش اور کشیدگی کے تسلسل کے باعث
اپریل