اسد عمرنے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا

بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں:اسد عمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، لگتا ہے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنی ہے،عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو دوبارہ پابندیاں لگا دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو دوبارہ پابندیاں لگا دی جائیں گی۔ رمضان المبارک اور عید الطفر پر عوام نے کورونا ایس او پیز پر کافی حد تک عمل کیا۔اب لگتا ہے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنی ہے۔

ملک بھر میں ایک بار چوتھی لہر آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پرکووڈ19 کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے ، عیدقربان کے موقع پرجانورکی خریداری کے لیے لاکھوں افراد منڈیوں کا رخ کرتے ہیں، جس سے اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے لہٰذا جانوروں کی منڈیوں میں غیرضروری جانے سے گریز کیاجائے۔

منڈی میں بچوں اور اہل خانہ کو ہرگزساتھ نہ لایا جائے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ہ اگر چوتھی لہر نے شدت اختیار کی تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں اور اسپتالوں میں متاثرین کے شدید دبائوکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

عید قربان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جانوروں کی منڈیوں میں لاکھوں افراد کی آمدورفت ہوتی ہے جس سے اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے لہٰذا جانوروں کی منڈیوں میں غیرضروری جانے سے گریز کیاجائے، منڈی میں بچوں اور اہل خانہ کو ہرگزساتھ نہ لایا جائے، کیونکہ عیدقربان کے موقع پرجانورکی خریداری کے لیے لاکھوں افراد منڈیوں کا رخ کرتے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے بھی  کہا ہے ملک میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، انڈیا جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔انہوں نے شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، عوام بلا تاخیر ویکسین لگوائیں۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کا حقیقی چہرہ

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر سرخ ماسک کے نشانات

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سعودی ولی عہد سر فہرست

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی

امریکہ نے افغانستان کو کرپشن کے بلیک ہول میں کیا تبدیل

?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور

وفاقی حکومت نے مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان

ٹرمپ کی امن کونسل کے باوجود غزہ پر حملوں میں تیزی 

?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی

وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات

?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر

سینیٹ الیکشن؛ رانا ثناءاللہ اور سلمی اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور

?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لئے وزیراعظم کے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حریت رہنما

?️ 23 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے