?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی، رہنماؤں نے مضبوط پاکستان ایران تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران مذاکرات پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسائل کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال سمیت بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز پر تحفظات کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی پر پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے ہندوستان کی جانب پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا، اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مسلسل مذمت کی ہے، اسحاق ڈار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ فریقین نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے نازک صورتحال میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
بھارت غیر قانونی اقدامات سے تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا، حریت کانفرنس
?️ 7 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
دسمبر
شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے عزم
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں
جون
ایک دن میں کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ، تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ توڑ کورونا
مئی
شام کے حکمراں عناصر کا اس ملک کے آئین کے بارے میں اظہار خیال
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سیاسی امور کے ترجمان یاسر الجندی نے اس ملک
دسمبر
حکومت آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لائے۔فواد چوہدری
?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے آئی ایم
اگست
صہیونیوں کا شمالی غزہ میں مہاجرین کی واپسی کے بعد شکست کا اعتراف
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حلقوں نے نتساریم کے محور کی دوبارہ کھولنے اور شمالی
جنوری
مسلم لیگ (ن) نے جو وائس چانسلر لگائے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، گورنر پنجاب
?️ 26 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گورنر
ستمبر
دنیا بھر میں اب تک کتنے ممالک فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں؟
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: کل دنیا نے ایک غیر معمولی واقعہ دیکھا، جب کینیڈا،
ستمبر