?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے ن لیگ کے رہنماؤں کی اکثریت شدید نالاں ہے۔
سنیئر لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے،پیٹرول اور منی بجٹ کا ملبہ مسلم لیگ ن اکیلے کیوں اٹھائے؟پیٹرول اور منی بجٹ کے فیصلے پر پوری پی ڈی ایم کو شامل کریں۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہو رہا ہے،اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کے باعث عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے چکی ہیں، مریم نواز نے ن لیگ کو موجودہ حالات سے بری الزمہ قرار دینے کی کوشش کی۔
سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں،یہ میری حکومت نہیں،اس حکومت کی کارکردگی ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ قبل ازیں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ تو بے بنیاد الزامات ہے،ہم تو سچ بولتے ہیں،عمران خان نے جیل بھر و تحریک کی بات کی،عمران خان نے بیانیے کے لیے سوشل میڈیا کی مدد لی،ہمیں بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دینا پڑتا ہے،نواز شریف اور شہباز شریف نے آسان قسطوں پر قرضے دیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں لوگوں نے چھوٹے کاروبار کیے اور وہ قرضے واپس بھی کیے جب کہ عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو۔ عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں،لوگوں کے بچے جیلیں کیوں بھریں۔عمران خان نے قوم کو تقسیم کر دیا،آج قوم کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو ذہنی مریض بنانے کی کوشش شروع کی،عمران خان نے لوگوں کو نوکریاں دینے کا جھانسہ دیا۔


مشہور خبریں۔
صنعاء کی جانب سے سعودیوں کے جرم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے انسانی حقوق کے وزیر علی
مارچ
موسمیاتی تبدیلیوں سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، یو این چیف
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا
ستمبر
تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان۔ تفصیلات
مئی
ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی
اکتوبر
شاید سب کچھ قابو سے باہر ہوجائے؛ بائیڈن کا روس کو انتباہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:بائیڈن نے روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے
فروری
تل ابیب کا اسرائیلی سفارت کاروں کو خوفناک انتباہ
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ایران
اکتوبر
سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا
مئی
سعودی اتحاد کی187 مرتبہ نے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ
اکتوبر