اسحاق ڈار کا غزہ میں فوجی دستے بھیجنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوجی دستے بھیجنے سے متعلق خبروں کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قیام امن کے لیے واضح مینڈیٹ کی صورت میں تو غزہ جا سکتا ہے، لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے یا حماس کی بنائی گئی سرنگیں ختم کرنے نہیں۔ کیونکہ یہ ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے لڑانے والی بات ہوگی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں اور بین الاقوامی میڈیا پر رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ساڑھے تین ہزار فوجی بھیج رہا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے پر سول اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور واضح اتفاقِ رائے موجود ہے۔ یہ طے ہے کہ پاکستان کسی قسم کی جنگی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتا۔

نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان صرف امن کے قیام، اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں امن مشن، سماجی معاونت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات انجام دے سکتا ہے، تاہم کسی مسلح گروہ کو غیر مسلح کرنے، اسلحہ واپس لینے یا زیرِ زمین سرنگوں کو تباہ کرنے جیسی کارروائیاں پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ پاکستان کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان سے لڑانے والی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنے گا۔

مشہور خبریں۔

گوادر میں جاری دھرنے کو مظاہرین کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کیا

?️ 16 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)گوادر میں گزشتہ کئی روز سے مظاہرین دھرنا دیے ہوئے

فلسطین کے خلاف تل ابیب اور فیس بک کے باضابطہ تعاون کا انکشاف

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک فیس بک کے ساتھ شن بیٹ کے

جرمنی کے شہر بریمن میں پبلک ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:منگل کی صبح سے جرمنی کے شہر بریمن میں بسوں  نے

روس سلامتی کونسل میں مغرب کی سیٹ کے اضافے کا مخالف ہے : لاوروف

?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں: روس کے وزارت خارجہ کے سربراہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ

رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 21.6 فیصد کمی

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اگست میں

جیل میں بندھ سیاسی رہنما کہاں ووٹ ڈالیں گے

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں

ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

?️ 29 دسمبر 2024لوئر دیر: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا

لبنانی حکومت اہم دوراہے پر

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکومت آج منگل کو اپنے اجلاس میں ایک اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے