?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوجی دستے بھیجنے سے متعلق خبروں کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قیام امن کے لیے واضح مینڈیٹ کی صورت میں تو غزہ جا سکتا ہے، لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے یا حماس کی بنائی گئی سرنگیں ختم کرنے نہیں۔ کیونکہ یہ ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے لڑانے والی بات ہوگی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں اور بین الاقوامی میڈیا پر رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ساڑھے تین ہزار فوجی بھیج رہا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے پر سول اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور واضح اتفاقِ رائے موجود ہے۔ یہ طے ہے کہ پاکستان کسی قسم کی جنگی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتا۔
نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان صرف امن کے قیام، اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں امن مشن، سماجی معاونت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات انجام دے سکتا ہے، تاہم کسی مسلح گروہ کو غیر مسلح کرنے، اسلحہ واپس لینے یا زیرِ زمین سرنگوں کو تباہ کرنے جیسی کارروائیاں پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ پاکستان کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان سے لڑانے والی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنے گا۔


مشہور خبریں۔
حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی
جنوری
تل ابیب کے لیے امریکی حمایت کا سلسلہ جاری
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی جنگ
دسمبر
چین اور جاپان کے درمیان تائیوان کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیر نے تائیوان کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان کے
نومبر
شپنگ سکیورٹی مغرب کے دوہرے معیار کا کھلونا
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:بحیرہ احمر میں ایرانی بحری جہازوں پر تین بار حملے کے
اگست
پاکستان افغانستان کی خواتین کی تعلیم کے لئے پوری کوشش کرے گا
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے
اگست
امریکی ہسپتالوں میں کورونا کا شکار بچوں کی تعداد کا ریکارڈ قائم
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے
جنوری
گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع یوآو
نومبر
روس ٹرمپ کے "ڈرامائی الٹی میٹم” کو کوئی اہمیت نہیں دیتا: میدویدیف
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: دیمیتری مدویدف، روسی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے امریکی
جولائی