اسامہ بن لادن کے متعلق مسلم لیگ (ن) کا اہم اعتراف: پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

فرخ حبیب

?️

اسامہ بن لادن کے متعلق مسلم لیگ (ن) کا اہم اعتراف: پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد(سچ خبریں) پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اس بات کو قبول کیا ہے کہ اسے القاعدہ کے بانی مالی مدد ملی تھی انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کے لیے اسامہ بن لادن سے فنڈز حاصل کرکے پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ کی بنیاد رکھی۔

اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیسز کی سماعتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کے لیے اسامہ بن لادن سے فنڈز حاصل کرکے پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ کی بنیاد رکھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے ڈونرز کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے لیبیا اور عراق سے فنڈز وصول کیے ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو غیر ملکی فنڈنگ کیسز سے فرار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتہائی شفاف طریقے سے فنڈز اکٹھے کیے اور اسکروٹنی کمیٹی کو 40 ہزار کے قریب ڈونرز کی تفصیلات فراہم کردیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو چیلنج کیا کہ وہ ریکارڈ ساتھ لائیں اور ان کے ساتھ براہ راست بحث کریں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوٰی کیا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 18 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات چھپائیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو کسی بھی قیمت پر غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر جوابدہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے اسکروٹنی کمیٹی کو تمام معلومات چھپانے کی تجویز دی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل جہانگیر جدون نے مسلم لیگ (ن) کے اسامہ بن لادن سے فنڈز وصول کرنے کی بات پر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ای سی پی کمیٹی صرف گزشتہ پانچ سالوں میں موصول ہونے والے فنڈز کی جانچ کر رہی ہے اور اس مرحلے میں 1990 کی دہائی کا قصہ متعلقہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کو اپنی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا سامنا ہے جو اس کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی درخواست کے بعد شروع ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت پورے خطے کے لیے خطرہ ہے:ایران

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ

فرانس روس کی جیت نہیں چاہتا: پیرس

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ کلیمنٹ بون نے کہا کہ پیرس

صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے:شاباک

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس نے حالیہ مہینوں میں فلسطینی

علاقہ مکینوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حرا مانی و دیگر اسٹاف پر حملہ کر دیا

?️ 7 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران

سندھ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے

?️ 9 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہونے

اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل نے ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے معاون سیکریٹری

کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی

وزیر اعظم کا وزراء کے ساتھ اہم اجلاس ہوا

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے