اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے لیے مفت آنلائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا 

اسکول

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے لیے میٹرک کے امتحانات کی تیاری کے لیے ‘ایگزام پریپ ماسٹر’ کے نام سے آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا نالج پلیٹ فارم کی جانب سے تیار کیا گیا ایگزام پریپ ماسٹر مکمل طور پر مفت پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے نویں اور دسویں کے طلبہ جو اسلام آباد یا پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں زیر تعلیم ہیں اور جولائی 2021 میں امتحان دیں گے، وہ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نالج پلیٹ فارم، جدید سہولیات سے آراستہ ایک آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان میں طلبہ کو سیکھنے کے جدید مواقع فراہم کرتا ہے۔

چیف ایگریکٹو آفیسر ‘نالج پلیٹ فارم’ طلحہ منیر خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے طلبہ کی میٹرک کے امتحانات کی تیاری کے انداز میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور بہت کم یا کلاسز نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کے پاس امتحانات کی تیاری کے بہت کم وسائل دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، نالج پلیٹ فارم نے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک موزوں حل متعارف کرایا ہے تاکہ مختصر وقت میں میٹرک کے امتحان کی تیاری کی جاسکے۔

طلحہ منیر خان نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس طرح کی مزید سہولیات متعارف کرائیں گے تاکہ اساتذہ اور طلبہ جدید طریقوں کے ذریعے تعلیم حاصل کر سکیں۔ایگزام پریپ ماسٹر میں امتحانات کی تیاری کے لیے سوالات اور ان کے جواب، چیٹ شیٹس اور پرانے پیپرز دستیاب ہیں۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے طلبہ خود اپنا ٹیسٹ لے سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ امتحان کے لیے ان کی کتنی تیاری ہو چکی ہے۔

طلبہ کی امتحان میں تیاری کے لیے 2 فرضی ٹیسٹ ہیں جن میں ہر مضمون کے 20 سوال شامل ہیں جبکہ ہر ہفتے اضافی ٹیسٹ بھی شامل کیے جائیں گے جن کی رپورٹ بھی فوری موصول ہوگی۔

اس پلیٹ فارم کو گھر بیٹھے موبائل، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔نالج پلیٹ، پاکستان میں جدید آن لائن تعلیم کا ادارہ ہے، جو 450,000 سے زائد طلبہ اور 1000 سے زائد اسکولوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سویڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: نیٹو کے عدم پھیلاؤ پر روسی احتجاج اور مغربی فوجی

غزہ میں سب سے بڑی انسانی تباہی

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ

اسرائیل نے غزہ میں خوراک کو ہتھیار میں بدلا

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: فیلیپ لازارینی، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی

اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطین کی امداد کرنے والی ایجنسی

غزہ کے بیشتر معذور افراد امدادی آلات سے محروم ہو گئے:اونروا

?️ 16 اگست 2025غزہ کے بیشتر معذور افراد امدادی آلات سے محروم ہو گئے:اونروا اقوامِ

کیا ریاض اور صیہونی حکومت کے درمیان سمجھوتے کا اعلان کرنا جو بائیڈن کی بن سلمان سے ملاقات کی قیمت ہے؟

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:  سعودی عرب عبوری صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول

سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اختلافات ضرور ہیں پر ہم شراکت دار ہیں:امریکہ

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے مشیر نے ایک تقریر میں اپنے ملک

شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی بنگلہ دیش کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے