اس طرح آواز جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا عمران خان کی نئی آڈیو سے متعلق کہنا ہے کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟

 فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ یہ نہیں ہونا یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی علم ہے،اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ ہی کرے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیاسی حریف وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو سے ثابت ہوا عمران خان خرید و فروخت کرتے رہے۔ شرجیل میمن نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

جو ہم پر ووٹ خریدنے کی الزام تراشی کرتا تھا وہ خود اس میں ملوث نکلا۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کا نام ہارس ٹریڈنگ میں بھی صف اول پر آ رہا ہے۔ یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔عمران خان کو آڈیو لیکس میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے۔

یہ نمبر گیم ایسا ہے نہیں،ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہو گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڈیو لیک میں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے کافی وقت ہے،اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔پانچ تو میں خرید رہا ہوں، میں نے میسج دینا ہے ، وہ پانچ بڑے اہم ہیں۔اس کو کہیں 5 اور سیکیور کر دے تو 10 ہو جائیں گے، گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔اس وقت قوم الارم ہوئی ہے،لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں۔اس لیے کوئی فکر نہ کریں یہ غلط ہے یا صحیح۔ کوئی بھی حربہ ہو۔ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان اور

مادورو: ہم غلاموں کے لیے امن نہیں چاہتے

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف امریکی حکومت

مسجد اقصی پر700 صیہونی آبادکاروں کا حملہ

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مسجد اقصی پر 700 صیہونی آبادکاروں کے حملہ کے بعد مزاحمتی

غزہ میں ناکامی چھپانے کے لیے نیتن یاہو کی نئی بیان بازی

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے جو ان دنوں غزہ کی جنگ

سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کرتے ہیں برطانیہ اور اسرائیل

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائر

اسرائیل نے ایک دن میں جنوب لبنان پر 113 پروجیکٹائل فائر کیے: یونیفل

?️ 7 اگست 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفل) نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے