ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

🗓️

 اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات  کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وڈیو بیان میں کہا کہ کینیا میں ہمارے صحافی ارشد شریف کا جو اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور عوام اس پر افسردہ ہیں۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ عدالتی کمیشن سے شفاف تحقیقات کروائیں گے اور اس کے لیے ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے لیے درخواست دیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم کابینہ سے اس فیصلے کی توثیق کروائیں گے۔قوم کو یقین دلاتا ہوں اس واقعہ کی بے لاگ اور شفاف تحقیق ہوگی  اورحقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کل سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے کینیا کے صدر سے بات کی اور گزارش کی کہ وہ ہمیں تحقیقاتی رپورٹ فورا بھجوائیں اور ارشد شریف کی میت پاکستان بھجوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اورمجھ سے اظہارہمدردی کیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن شامل کر سکیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے۔

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی اور تدفین جمعرات کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان

🗓️ 13 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو

جنوبی وزیرستان میں 3 حملوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

🗓️ 7 نومبر 2024وادی تیراہ: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی

فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی

🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے

حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ ایک سال میں 500 سے 600 ارب روپے دے

🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

صیہونی شہری کیوں بھاگ رہے ہیں؟

🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مختلف ممالک سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے

شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد نوجوان اغوا

🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہور یکی حمایت یافتہ جنگجوؤں

درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے، کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں لگایا، آئینی بینچ

🗓️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے