?️
اسلام آباد 🙁سچ خبریں) کینیا کی پولیس نے پاکستان کے معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل کے بارے میں جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ان کی گاڑی پر رکاوٹ عبور کرنے پر فائرنگ کی۔
نیشنل پولیس سروس (این پی ایس) نیروبی کے انسپکٹر جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’50 سالہ پاکستانی شہری ارشد محمد شریف گاڑی نمبر کے ڈی جی 200 ایم پر سوار مگادی، کاجیادو کی حدود میں پولیس کے ایک واقعے میں شدید زخمی ہوگئےتھے’۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘واقعے کے وقت ارشد شریف کے ہمراہ ان کے بھائی بھی موجود تھے’۔
این پی ایس نے کہا کہ ‘واقعے پنگانی پولیس کی جانب سے چوری کی گاڑی کا پیچھے کرتے ہوئے پیش آیا، پولیس افسر نے مگادی جانے والی گاڑی کا پیچھا کیا اور انہوں نے رکاوٹ کھڑی کر دی تھی’۔
پولیس نے بتایا کہ ‘مقتول کی گاڑی پولیس کے ناکے پر پہنچی اور وہاں نکلے تو ان پر گولی چلائی گئی اور ارشد شریف شدید زخمی ہوگئے’۔
کینیا کی پولیس نے واقعے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا کہ ‘این پی ایس اس بدقسمت واقعے پرشرمندہ ہے، متعلقہ حکام واقعے کی تفتیش کر رہی ہیں تاکہ مناسب کارروائی ہو’۔
اس سے قبل کینیا میں پولیس کے کام کی نگرانی کرنے والے شہری ادارے انڈیپینڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی (آئی پی او اے) کا کہنا تھا کہ ادارہ پاکستانی صحافی کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ادارے کی سربراہ این ماکوری نے دارالحکومت نیروبی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’گزشتہ شام کیجیاڈو کاؤنٹی کے ٹنگا مارکیٹ میں پاکستانی شہری ارشد شریف کو مبینہ طور پر پولیس نے قتل کر دیا ہے، تحقیقات کے لیے ہماری ریپڈ رسپانس ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے‘۔
خیال رہے کہ معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا، پولیس نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے‘۔
کینیا کے میڈیا میں فوری طور پر رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ پولیس کی جانب سے شناخت میں ’غلط فہمی‘ کے نتیجے میں پیش آیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور نے ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کی جس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ارشد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی حکام نے واقعے کی مذمت کی اور وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے اس حوالے سے فون پر بات کی۔
پاکستان کی صحافی برادری نے بھی معروف صحافی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
مشہور خبریں۔
عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے:عارف علوی
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ عوام
مارچ
اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے ایک
?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے
جولائی
کملا ہیرس کے لیے ڈیموکریٹس کی بڑھتی ہوئی حمایت؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم امیدوار جو
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے 9 اہم مراحل؛ اسرائیل کی شکست اور جنگ بندی پر مجبور ہونے کی کہانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی متعدد مرتبہ جنگ بندی
جنوری
امریکہ حماس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر
اکتوبر
یوکرین کو 457.5 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کو اعلان کیا
ستمبر
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات
مئی
کورونا: مزید 102 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 21 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے، گذشتہ
مئی