?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والے ٹیم (جے آئی ٹی) سابق وزیراعظم عمران خان اور صحافی کو قتل کرنے کے منصوبے میں نواز شریف کے ملوث ہونے دعویٰ کرنے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرے گی۔
اس پیش رفت سے متعلق ذرائع نے ڈان کو بتایا ہے کہ سید تسنیم حیدر شاہ کے وکیل نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی زندگی کو لاحق خطرے کی وجہ سے وہ ذاتی طور پر تفتیش میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل برطانیہ میں مقیم تسنیم حیدر نامی شخص نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے اور صحافی ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ بنانے میں ملوث ہیں کیونکہ جس ملاقات میں منصوبہ بنایا گیا وہ اس میں نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔
وکیل نے ای میل کے ذریعے تفتیشی ٹیم کو آگاہ کیا کہ تسنیم حیدر ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش میں شامل ہونے پر آمادہ ہیں۔
وکیل کی طرف سے آگاہی پر تفتیشی ٹیم آج بیان ریکارڈ کرے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر اطہر واحد اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد حامد پر مشتمل دو رکنی تفتیشی ٹیم نے ایک ہفتہ قبل تسنیم حیدر شاہ کو منگل (29 نومبر) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ الزامات کے ثبوت پیش کرنے کے لیے پیش ہونے کو کہا تھا۔
تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ صحافی ارشد شریف کا موبائل اور لیپ ٹاپ لندن میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینیئر نائب صدر ناصر بٹ کے پاس ہیں۔ تاہم اس دعوے کے بعد ان سے تفتیشی ٹیم نے رابطہ کیا تھا۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا تھا کہ ارشد شریف کو نیروبی میں ٹھہرانے والے دو بھائی وقار اور خرم احمد اس قتل میں ملوث ہیں جنہوں نے کراچی کنگز کرکٹ ٹیم کے سربراہ طارق وسیع کے کہنے پر صحافی کے ویزے کا بندوبست کیا تھا۔
خیال رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 24 اکتوبر کو کینیا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیا کی پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ ’غلط شناخت‘ پر ارشد شریف کو گولی لگی۔
تاہم پولیس اور مقامی میڈیا کی رپورٹس میں فرق اور اعتراضات پر حکومت نے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے قتل کی تحقیقات کے لیے نیروبی کا دورہ کیا تھا۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ ارشد شریف کے قتل کی ابتدائی رپورٹ اگلے ہفتے تک جمع کی جائے گی۔
درین اثنا ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کے سوال پر کہا کہ ابتدائی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اگلے ہفتے عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی
جنوری
روس اور سعودی عرب کا ایران-اسرائیل جنگ بندی اور فلسطین کے مسئلہ پر اہم موقف
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:روس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں
جولائی
ابھیشیک بچن کی کامیابی سے سرجری ہوگئی
?️ 26 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن فلم کی
اگست
یوکرین کو روس کے اندر حملے کی اجازت کس نے اور کب دی؟
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی سینیٹر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور لندن نے ممکنہ
ستمبر
فیض آباد دھرنا ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین باب ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2017 میں
اکتوبر
گلگت بلتستان: تحریک انصاف نے اپنےاراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے گلگت
جولائی
فیلڈمارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہوکر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں رانا ثناءاللہ
?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ
اکتوبر
’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا بیان
?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے
جنوری