اراکین اسمبلی کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن تک 446 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں اور16 جنوری 2026 تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ہر سال 31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی قانون 2017 کی شق 137 کے تحت 15 جنوری تک ان ارکان کو مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاہم اس میں ناکام رہنے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کر دی جاتی ہے لیکن گوشوارے جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینیٹ کے 26، قومی اسمبلی کے 125، پنجاب اسمبلی کے 159، سندھ اسمبلی کے 62، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 48 اور بلوچستان اسمبلی کے 26 اراکین کی جانب سے ان کے اپنے اور زیر کفالت افراد کے مالی سال 25-2024 کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے ہیں لہٰذا 16 جنوری 2026 سے ان ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

بنگلہ دیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 10 جولائی 2021ڈھاکا (سچ خبریں)  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نزدیک ایک خوفناک

العربی الجدید: اسرائیل نے امداد کو یرغمال بنا لیا ہے

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: قطری ویب سائٹ "العربی الجدید” نے حماس کے سینیئر ذرائع

کشتی صُمُودکی تازہ ترین صورتحال

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بحیرہ روم میں یونان کے جنوبی علاقائی پانیوں میں 50

انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 21 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات

صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کی عدم تعمیل

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے

داخلی و بین الاقوامی دباؤ کے باوجود حزب اللہ کی غیر معمولی استقامت کے اسباب

?️ 4 جون 2026سچ خبریں:امریکی اور صہیونی شدید دباؤ، سیاسی چیلنجز اور عسکری حملوں کے

شام میں بڑھتی ہوئی بدامنی؛ دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین اغوا 

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:شام میں الجولانی کے زیر تسلط علاقوں میں بدامنی بڑھنے

صہیونی فوج کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حریتز میڈیا نے بعض ذرائع کے حوالے سے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے