اراکین اسمبلی وفاقی وزیر حماد اظہر کے خلاف ہو گئے ہیں

?️

کراچی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سندھ میں گیس کے بحران کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے جس کے بعد حکمران جماعت کے اپنے ہی اراکین اسمبلی وفاقی وزیر حماد اظہر کے خلاف ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاری سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد نے وزیر توانائی حماد اظہر کو گیس بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے برطرفی کا مطالبہ کر ‏دیا ہے۔

انہوں نے پارٹی کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری گیس بحران پر قابو پانے پر زور بھی دیا ہے۔ رکن اسمبلی شکور شاد کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ناااہل ترین ہے، انہوں نے وزیر توانائی کے ساتھ ساتھ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ ایک اور رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے بھی گیس بحران پر وفاقی وزیر توانائی ‏حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں گیس بحران کی بدترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی پالیسیوں سے نالاں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے گیس بحران پر حماد اظہر کے رویے کو شرمناک قراردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔ آفتاب صدیقی نے خط میں لکھا کہ اکتوبر سے ہمارے ہاں گیس کا مسئلہ چل رہا ہے، جس پر آپ کو بارہا میسیج بھی کیے جا چکے لیکن آپ جواب نہیں دیتے، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس بحران پر حکومتی اراکین نے کھل کر اظہار خیال کیا تھا۔ اراکین نے شکوہ کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ شکوہ کرنے والوں میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل نکلے جو وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے سے نالاں تھے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے روپے کی شکایت کی اور کہا کہ وزیراعظم صاحب! حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے، وزیراعظم سے رابطہ کرنا آسان ہے تاہم حماد اظہر سے مشکل۔ جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں، لگتا ہے آپ کسی غلط نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ گیس کی قلت ہے، کراچی میں گیس بحران سنگین ہے، گیس بحران کے حل کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، حماد اظہر صاحب، سندھ کی انڈسٹری بھی سراپا احتجاج ہے، آپ اگر انہیں گیس نہیں دے سکتے تو کم از کم ان سے مل تو لیں۔ اس موقع پر ایک حکومتی رکن نے کہا کہ حماد صاحب پنجاب کی انڈسٹری سے بھی ملاقات کرلیں ان کا بھی یہی شکوہ ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے

وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے درمیان شگاف؛ ایران کے خلاف جنگ غیرقانونی ہے

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: ایران کی اراضیاتی سالمیت کے خلاف امریکی-صیہونی حملے کے بعد،

عمران خان کی نظر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کیا فرق ہے؟

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اعلان

ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار جوہری معاہدے کی راہ میں تین بڑی رکاوٹیں  

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار جوہری معاہدے کی راہ

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا امن  ممکن نہیں: وزیر خارجہ

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

اردنی بادشاہ کا غذائی تحفظ پر صہیونیوں کے ساتھ تعاون پر زور

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ اردن کی پالیسیوں کی ہم آہنگی کو

عید الفطر کے پیش نظر، برادر اسلامی ممالک کی اپیل پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

?️ 18 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے عید الفطر کے پیش نظر اور

حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کو انتباہ

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: بجلی کی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے