اراکین اسمبلی وفاقی وزیر حماد اظہر کے خلاف ہو گئے ہیں

🗓️

کراچی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سندھ میں گیس کے بحران کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے جس کے بعد حکمران جماعت کے اپنے ہی اراکین اسمبلی وفاقی وزیر حماد اظہر کے خلاف ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاری سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد نے وزیر توانائی حماد اظہر کو گیس بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے برطرفی کا مطالبہ کر ‏دیا ہے۔

انہوں نے پارٹی کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری گیس بحران پر قابو پانے پر زور بھی دیا ہے۔ رکن اسمبلی شکور شاد کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ناااہل ترین ہے، انہوں نے وزیر توانائی کے ساتھ ساتھ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ ایک اور رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے بھی گیس بحران پر وفاقی وزیر توانائی ‏حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں گیس بحران کی بدترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی پالیسیوں سے نالاں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے گیس بحران پر حماد اظہر کے رویے کو شرمناک قراردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔ آفتاب صدیقی نے خط میں لکھا کہ اکتوبر سے ہمارے ہاں گیس کا مسئلہ چل رہا ہے، جس پر آپ کو بارہا میسیج بھی کیے جا چکے لیکن آپ جواب نہیں دیتے، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس بحران پر حکومتی اراکین نے کھل کر اظہار خیال کیا تھا۔ اراکین نے شکوہ کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ شکوہ کرنے والوں میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل نکلے جو وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے سے نالاں تھے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے روپے کی شکایت کی اور کہا کہ وزیراعظم صاحب! حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے، وزیراعظم سے رابطہ کرنا آسان ہے تاہم حماد اظہر سے مشکل۔ جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں، لگتا ہے آپ کسی غلط نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ گیس کی قلت ہے، کراچی میں گیس بحران سنگین ہے، گیس بحران کے حل کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، حماد اظہر صاحب، سندھ کی انڈسٹری بھی سراپا احتجاج ہے، آپ اگر انہیں گیس نہیں دے سکتے تو کم از کم ان سے مل تو لیں۔ اس موقع پر ایک حکومتی رکن نے کہا کہ حماد صاحب پنجاب کی انڈسٹری سے بھی ملاقات کرلیں ان کا بھی یہی شکوہ ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

🗓️ 17 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری

کورونا : ملک میں  ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے

موساد کا سربراہ اپنے واشنگٹن کے خفیہ دورے میں کیا ڈھونڈ رہا تھا؟

🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں:دو امریکی ذرائع نے Axios ویب سائٹ کو بتایا کہ موساد

عمران خان سزا سے بچنے کے لیے ریاستی اداروں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

🗓️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی

یوم مزدور پر جرمن یونینوں کا زور ہڑتالوں کے تسلسل پر

🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن یونینوں نے آجروں کے ساتھ سخت مذاکرات جاری رکھنے کا

انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ساڑھے 3 سے 4 لاکھ ای وی ایم درکار ہیں

🗓️ 7 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے

کیا نیتن یاہو غزہ جنگ ہار چکے ہیں؟صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

مر جائوں گا بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا، اسد قیصر

🗓️ 4 مئی 2025صوابی: (سچ خبریں) رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے