?️
اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے اتنی نالائق اور بے کار اپوزیشن پہلے نہیں دیکھی، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، عمران خان کی حکومت میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ہوگا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پورے ووٹ بجٹ کی منظوری میں عمران خان کو پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ہے، اس کے خلاف درخواست دینے کی مہلت کل گزر گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے خلاف کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، نکھٹو بے کار قسم کی اپوزیشن ہے، عمران خان مقدر کا سکندر ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو میری وزارت نے روکا ہے، ہم ایگل اسکواڈ لارہے ہیں، پولیس کو مضبوط کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں میں اب ویکسی نیشن کا رجحان پیدا ہورہا ہے اور وہ ویکسی نیشن کرارہے ہیں، جبکہ بھارت میں نو ویکسی نیشن کا بورڈ لگا ہے، پاکستان میں ویکسین دستیاب ہے۔
مشہور خبریں۔
افغان عوام عالمی برادری کی بے حسی کا شکار
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان کی معیشت کی تنزلی
اگست
امریکہ کا تجارتی خسارہ نیا ریکارڈ بنا
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: مارچ میں امریکی تجارتی خسارہ توقع سے زیادہ بڑھ گیا،
مئی
امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشقوں سے باز رہیں: ریابکوف
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ اور
دسمبر
کورونا ویکسین بنانے والے غریب ممالک کی مدد نہیں کرتے: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی
ستمبر
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو خفیہ رکھا گیا
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نےایک روز قبل کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی
مارچ
ملائیشیا کے اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے عہدے پر فائز
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:ملائیشیا میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے پارلیمانی
نومبر
پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاوں گا
?️ 18 جولائی 2021مظفرآباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے
جولائی
پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی، کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت
دسمبر