?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونا چاہئیے،ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور یہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا اور اس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔نواز شریف نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔
گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسیہ ضافہ کردیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے سستا ہونے کے بعد 244 روپے 44 پیسے کا ہوگیا تھا۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ میں ہونے والی ردوبدل کی روشنی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عالمی منڈی میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں اور ملک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے دعوے کے باوجود قیمتیں بڑھانے پر حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
خود مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کیہے اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ-بائیڈن بحث پر سب سے اہم رد عمل
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی پہلی
جون
صیہونی دشمن کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی اور مزاحمت ہتھیار نہیں ڈالے گی: شیخ نعیم قاسم
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس
مئی
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
غزہ کی تعمیر نو کے راستے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی رکاوٹیں
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:جنگ کے بعد کے مرحلے میں سب سے اہم مسئلہ
فروری
کیا امریکہ میں خانہ جنگی ہونے والی ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دیگر اندرونی چیلنجوں کے علاوہ، علیحدگی پسندی امریکہ میں حکومت
جنوری
صیہونیوں نے یمنی میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا سسٹم لانچ کیا ہے
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے یمن سے داغے جانے والے میزائل حملوں
اپریل
اسرائیل خانہ جنگی کے قریب
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت
مارچ
اسٹیل مل بند ہوگی نہ نجکاری، اسے چلایا جائے گا، شرجیل میمن
?️ 30 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
مئی