آسیہ اندرابی کو عمر قید کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔ مشعال ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آسیہ اندرابی کو عمر قید کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔

بھارتی عدالت کے حالیہ فیصلے پر مشعال ملک کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ فیصلہ انصاف نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، آسیہ اندرابی کو عمر قید دینا کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے، یہ فیصلے انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متنازع قوانین کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو کچلا جا رہا ہے، یہ صرف چند افراد کی سزا نہیں، پوری قوم کے حقِ خودارادیت پر حملہ ہے، عالمی برادری کی خاموشی بھی ظلم کا حصہ سمجھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نہیں، ایک قوم کی آواز کا گلا گھونٹا گیا ہے، بھارتی عدالت نے انصاف نہیں، ظلم کا اعلان کیا ہے، آسیہ اندرابی کی سزا نہیں، کشمیر کی امیدوں کو قید کیا گیا ہے، سچ بولنا جرم بن گیا، یہ کیسا نظام ہے؟ کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کی سازش عروج پر ہے، ہر جیل میں بند آواز آزادی کی چیخ بن چکی ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ یہ سزائیں نہیں، انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، کشمیر کا درد بڑھ رہا ہے، دنیا خاموش کیوں؟ انصاف کا قتل ہو چکا، اب صرف خاموشی باقی ہے، آج نہ بولے تو کل تاریخ ہمیں مجرم لکھے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 28 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے

جرمنی کے انسدادِ امتیازی کمشنر نے مسلمانوں کے خلاف شدید دشمنی کی مذمت کی

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی انسدادِ امتیازی کمشنر فریڈا اتمان نے مذہبی امتیاز

سی پیک کا دوسرا مرحلہ: خصوصی اقتصادی زونز، صاف توانائی، زراعت اور روزگار پر فوکس

?️ 12 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری

صہیونی جلادوں کے ہاتھوں صحافیوں کا ٹارگٹڈ قتل اور بین الاقوامی برادری کے ردعمل کی ضرورت

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی صحافی حسن اسلیح کی ہسپتال میں قابضین کے ہاتھوں

چین امریکی پابندیوں کے خلاف ایران اور روس کا حامی

?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت نے امریکہ میں روس اور ایران

پاکستان کے ساتھ تعلقات پر غور کریں گے:امریکہ

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے سلسلہ میں

افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں قیام امن کے لیئے اہم تجویز پیش کرنے کا اعلان کردیا

?️ 5 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن کے

متحدہ عرب امارات کی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خیانت

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اماراتی عہدیدار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے