آرمی چیف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کے کردار کو سراہا جو دنیا کے امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے بات چیت کے دوران خاص طور پر کشمیر اور غزہ کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے پُرامن حل سے مشروط ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی کوششوں کی بھی مذمت کی کیونکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا پائیدار حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے، انہوں نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ غزہ میں شورش کے فوری خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں تاکہ انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔

آئی آیس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر ان معصوم شہریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا جنہیں بےدردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں خاطر خواہ انسانی امداد فراہم نہیں کی جا رہی۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ انتونیو گوتیرس نے آرمی چیف کے خدشات کو تسلیم کیا اور اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے دورے پر جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر اتوار (10 دسمبر) کو اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے اور 2 دن برطانیہ میں گزارنے کے بعد منگل (12 دسمبر) کی سہ پہر امریکی دارالحکومت پہنچے تھے، برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں کیونکہ بظاہر یہ ایک نجی دورہ تھا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی تھی۔

پینٹاگون نے ملاقات کے بعد ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن سوم نے پینٹاگون میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی میزبانی کی، دونوں عہدیداران نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے حالیہ پیش رفت اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقات میں انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران نائب امریکی قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر، امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل عاصم منیر کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات متوقع ہے، علاوہ ازیں امریکی ایوان اور سینیٹ کے اراکین سے بھی ان کی ملاقات کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا کہاں جا رہی ہے؟ روسی صدر کیا کہتے ہیں؟

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی

ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا

?️ 3 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے

کرپشن قوم کو تباہ و برباد کر دیتا ہے:وزیر اعظم

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوم

اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی

برطانوی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تہران میں برطانوی سفیر کو اس ملک میں ایرانی ووٹرز کو

فیض آباد دھرنا کیس: فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی بنادی، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں 13 فلسطینی گرفتار

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں متعدد دیگر فلسطینیوں کی

مغربی کنارے کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے