آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم اکیلے نہیں تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کرینگے۔مریم اورنگزیب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال کا جواب دے دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی اس میں کافی وقت ہے اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اس متعلق تمام اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی۔

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم اکیلے نہیں بلکہ تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔وزیراعظم کوئی بھی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر نہیں کرتے تے۔وقت آنے پر اس متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

کچھ عرصہ قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انتہائی اہم پریس کانفرنس کی،بعدازاں صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ترجمان پاک فوج سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام قیاس آرائی پر مبنی باتیں ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ ایسی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر غور نہ کیا کریں اور نہ ہی ایسی چیزوں کو ہوا دیا کریں۔یہاں واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہباز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کے حوالے سے عمران خان پر بڑا الزام عائد کی تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ کی توسیع میں عمران خان کی خالی نااہلی نہیں بدنیتی بھی تھی کہ معاملہ سپریم کورٹ تک گیا۔ شہباز شریف سے سوال کیا کہ پہلے ن لیگ آپ دونوں بھائیوں کی اجتماعی بصیرت بروئے کار آجائے، کیا یہ حقیقت نہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز مفاہمت کے لیے تیار نہیں ہیں اور آپ اسٹیبشلمنٹ کی مزاحمت کے لیے تیار نہیں ہیں۔جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ، ہم ہر معاملے پر ان سے رہنمائی لیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے حوالے سے پاکستان

مادورو کا ردِعمل نہ جنگ، نہ سی آئی اے کی بغاوت

?️ 16 اکتوبر 2025 مادورو کا ردِعمل نہ جنگ، نہ سی آئی اے کی بغاوت

گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں

یورپی یونین نے اردگان کے 10 سفیروں کو ملک بدر کیا

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے ہفتے کے روز

پاکستان کو طویل عرصے کے بعد کامیاب حکومت ملی ہے: فواد چوہدری

?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

غزہ میں حماس کی کمین گاہیں؛ قابضین کے خلاف مجاہدین کی حکمت عملی

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:18 ماہ کی صہیونی جارحیت اور 100 ہزار ٹن بمباری

اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنے کا نیا طریقہ

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے غزہ میں

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے