آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کو قومی کاز اور قومی کوشش قرار دیا

آرمی چیف کا افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے پر زور

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے پولیو کے خاتمےکو قومی کاز اور قومی کوشش قرار دیتے ہوئے  ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا اور  کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے۔آرمی چیف نے کورونا کی روک تھا م کے لئے پاکستان کے اقدام کی بھی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے۔کرسٹوفر الیئس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدام کو بھی سراہا۔

خیال رہے پاکستان پولیو فری ملک بننے کی طرف تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے، کیوں کہ ملک بھر میں سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے غائب ہونے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کی 93 فی صد سیوریج لائنز پولیو وائرس سے پاک نکلی ہیں، 2 ماہ میں دوسری بار 90 فی صد سے زائد گٹر پولیو وائرس سے پاک نکلے۔ذرائع نے کہا کہ ملک بھر کے 60 سے زائد مقامات کے گٹر کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا تھا، ٹیسٹ کے لیے گٹرز سے سیمپلز گزشتہ ماہ کے آغاز پر لیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھاری اور نمایاں نقصان پہنچایا: سی این این

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:سی این این کے مطابق ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں

غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ

صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کا معاملہ، شہباز شریف خصوصی طیارے پر لاہور پہنچ گئے

?️ 2 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے حکومتی اتحاد

مقنوضہ فلسطین میں متعدد دھماکے

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ام الفحم کے علاقے

بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر، پاکستان یک جان ہیں۔ حافظ نعیم

?️ 16 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل

بائیڈن ریاض کو جارحانہ ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: رائٹرز

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکی

اتفاق کرتا ہوں، ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، رہنما مسلم لیگ (ن)

?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی کی

سائنسدانوں نے شارک کی نئی قسم دریافت کر لی

?️ 17 فروری 2022ویلنگٹن(سچ خبریں) نیوزی لینڈ کے سائنس دانوں نے ایک اہم کارنامہ انجام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے