🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے پولیو کے خاتمےکو قومی کاز اور قومی کوشش قرار دیتے ہوئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے۔آرمی چیف نے کورونا کی روک تھا م کے لئے پاکستان کے اقدام کی بھی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے۔کرسٹوفر الیئس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدام کو بھی سراہا۔
خیال رہے پاکستان پولیو فری ملک بننے کی طرف تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے، کیوں کہ ملک بھر میں سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے غائب ہونے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کی 93 فی صد سیوریج لائنز پولیو وائرس سے پاک نکلی ہیں، 2 ماہ میں دوسری بار 90 فی صد سے زائد گٹر پولیو وائرس سے پاک نکلے۔ذرائع نے کہا کہ ملک بھر کے 60 سے زائد مقامات کے گٹر کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا تھا، ٹیسٹ کے لیے گٹرز سے سیمپلز گزشتہ ماہ کے آغاز پر لیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل بہترین کام انجام دیا
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل
جنوری
لبنان پر امریکہ فرانس اور سعودی عرب کا شدید دباؤ
🗓️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکہ ، فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل
جون
کیلیفورنیا میں ہنگامی حالات کا اعلان
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اتوار کو اعلان کیا کہ امریکی
جنوری
بیرون ملک جانےکی صورت میں شہباز شریف کو واپس لانا سخت ہو جائے گا:وزیر داخلہ
🗓️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لیڈر لندن
مئی
صیہونی بستیوں کی تعمیر ہی ہمارے مفادات میں ہے:صیہونی وزیر
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ نے منگل کے روز کہا کہ صیہونی بستیوں
دسمبر
اسرائیل سب سے نچلے مقام پر؛ وجہ ؟
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی موجودہ کارکردگی غزہ میں
جولائی
غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے رقص کی ویڈیو جاری
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جب غزہ میں جنگ اپنے عروج پر ہے اور
دسمبر
امریکہ نیٹو کو استعمال کر رہا ہے:چین
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے امریکہ اس ملک کو چیلنج کرنے اور
جولائی