?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پاکستان کو سعودی عرب کی ’غیر متزلزل حمایت‘ کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس کی ’خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں‘ کی تعریف کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر خارجہ نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور ’دوطرفہ دلچسپی، افغانستان امن عمل سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال، اور علاقائی امن اور رابطے کے لیے باہمی تعاون کے امور‘ پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی پاکستان تعلقات ’بھائی چارے اور باہمی اعتماد‘ پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے پاکستان اور اس کی افواج پاکستان کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ایک روزہ دورے پر منگل کے روز پاکستان پہنچے تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مئی میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے بعد ان کا فالو اپ دورہ ہے جس میں ہم نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل (ایس پی ایس سی سی) کے قیام کو یقینی بنایا۔
سعودی وزیر کا یہ دورہ ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر تھا اور دنوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ مملکت ایس پی ایس سی سی کے زریعے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کے طول و عرض کو بڑھانا چاہتی ہے۔
انہوں نے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پریس کانفرنس سے قبل یہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ان کی گفتگو کا مرکزی مرکز رہا۔
فرحان آل سعود نے کہا کہ ہم نے تعلقات کے معاشی پہلو اور سرمایہ کاری کے روایتی شعبوں سے نکل کر اسے بڑھانے کے مواقع پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ایک دوسرے کے خطوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی معاملات مثلاً کشمیر، فلسطین یا یمن پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، ہم اپنے دونوں خطوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ایپل نے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی
?️ 14 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی
جنوری
سیف علی خان گھر میں کیا کرتے ہیں؟ کرینہ کپور کا انکشاف
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا
اگست
امارات سے وابستہ علیحدگی پسندوں کو صنعا کی سخت وارننگ
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جولائی
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم
اپریل
الجزائر کے صدر نے میکرون کی فون کالز کا جواب دینے سے کیا انکار
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : اس ہفتے کے شروع میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
نومبر
ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ
?️ 16 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
اکتوبر
وزیر خزانہ نے اقتصادی ترقی کے لیے 14 اہم شعبوں کا پروگرام پیش کردیا
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے
اگست
عراق میں امریکی اڈوں کی شامت؛دودن سے لگاتا حملوں کی زد میں
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر دو دن سے لگاتار حملے
جنوری