?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا کی توانائی اور کیمیل کی بڑی کمپنیوں میں شامل سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) کے 40 فیصد شیئرز کی خریداری مکمل کرتے ہوئے اپنے عالمی ریٹیل کاروبار کو مزید وسعت دینے کی جانب پیش قدمی کی ہے۔
آرامکو نے اپنی ویب سائٹ پر اپنے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ آف پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر مفتی کا حوالہ دیتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر ہمارے ریٹیل کاروبار کی وسعت میں تیزی آ رہی ہے اور ان شیئرز کا حصول ہمارے سفر میں اگلا اہم قدم ہے، اپنی (گو) کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے ذریعے، ہم آرامکو کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات پاکستان میں قابل قدر صارفین کو فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
جاری بیان میں یاسر مفتی نے کہا کہ ہم ایک اور اعلیٰ معیار رکھنے والی کمپنی کے آرامکو کے عالمی شراکت داروں کے بڑھتے نیٹ ورک میں اضافے کو خوش آمدید کہنے پر بھی خوش ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اور ہم نئے مواقع کو تلاش کرنے اور بیرون ملک آرامکو کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے وسائل اور اپنی قابلیت کے ملاپ کے لیے پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ آرامکو کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ تقریباً ایک دہائی قبل قائم ہونے والی نجی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) میں 40 فیصد حصص حاصل کرکے پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھا گیا تھا۔
آئل اینڈ گیس کمپنی نے اس وقت اپنے جاری بیان میں اعلان کیا تھا کہ دنیا کی معروف انرجی اور کیمیکل کمپنیوں میں شامل آرامکو نے کمپنی میں 40 فیصد شیئرز کے حصول کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔
اگرچہ دونوں کمپنیوں نے معاہدے کی مالیت ظاہر نہیں کی تھی، تاہم اندرونی ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹرانزیکشن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔
آئل اینڈ گیس کمپنی آئل کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والا ادارہ ہے، اس کے پاس ملک بھر ریٹیل آؤٹ لیٹس اور اسٹوریج کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ معاہدہ ریگولیٹری منظوری سمیت کچھ دیگر رسمی شرائط کے ساتھ مشروط ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیل آرامکو کی پاکستانی فیول ریٹیل مارکٹ میں پہلی انٹری ہے، کمپنی جعالمی سطح پر اپنے کاروبار کو آگےبڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیراں ہے۔
اس سے قبل آرامکو نے شیل پاکستان کا ریٹیل کاروبار سنبھالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جسے بعد میں ایک اور سعودی فرم وافی انرجی نے حاصل کر لیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی تیار شدہ مصنوعات کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور رواں سال فروری میں آرامکو کی جانب سے گاڑیوں کی امریکی کمپنی وال وولائن انک کے حاصل کردہ عالمی کاروبار کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔
آئل اینڈ گیس پاکستان کمپنی کو خالد ریاض نے قائم کیا تھا جو تقریباً چار دہائیوں سے آئل ٹینکرز کے بڑے بیڑے کے ذریعے اس کاروبار سے وابستہ ہیں، خالد ریاض کو مسلم لیگ (ن) کے قریب سمجھا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان ایک بار پھر گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پر امید ہے
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت
اکتوبر
بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا۔ پاک فوج
?️ 7 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
اکتوبر
میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 10 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں
مارچ
اسرائیلی فوجیوں کو لبنان کے تمام علاقوں سے مکمل طور پر خارج ہونا چاہیے: مصر
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بیروت کے دورے کے
نومبر
زیلنسکی مغرب کی کٹھ پتلی ہے:لاوروف
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کے صدر
مئی
وینزوئلا کا امریکی غیر مستحکم کاروائیوں کے خلاف کیوبا کی حمایت کا اعلان
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:وینزویلا کے نائب صدر نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے
جولائی
امریکی کھوکھلی جمہوریت
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:اس سال 8 اور 9 دسمبر کو ایک ورچوئل میٹنگ کے
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں پر یمنی فوج کے پیغامات
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے کے بعد
دسمبر