?️
باکو/اسلام آباد: (سچ خبریں) آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکومت کو یہ پیشکش 1.2 ارب ڈالر لاگت کی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فنڈنگ کیلیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران 1.8 ارب ڈالر مالیت کے دو انفراسٹرکچر منصوبوں کی فنڈنگ کی درخواست کی تھی، ان منصوبوں میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 اور ایک نئی حیدرآباد، کراچی موٹروے ایم-9 شامل ہیں، جسے کم از کم 600 ملین ڈالر کی لاگت سے نئی راہ پر تعمیر کیا جائے گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام نے بتایا ہے کہ آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کی درخواست پر موٹرویز کے لیے فنڈنگ کے دو آپشن پیش کیے ہیں، ایک آپشن کے تحت آذربائیجان کے سٹیٹ آئل فنڈ کی طرف سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں کیش ڈیپازٹ رکھا جائے گا جس کے بعد وفاقی حکومت یہ رقم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو موٹرویز کی تعمیر کے لیے قرض دے سکتی ہے جب کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ آذربائیجان اسلامی ترقیاتی بینک کے ساتھ مل کر سکھر حیدرآباد موٹروے کی براہ راست فنڈنگ کرے، جو جنوبی شمالی قومی موٹروے لنک کی ایک کڑی ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان نے پہلے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن مبینہ طور پر پاکستانی حکام ٹھوس منصوبے فراہم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، سکھر حیدرآباد موٹروے کی کم از کم تخمینہ لاگت 1.2 ارب ڈالر ہے اور حکومت نے حال ہی میں اس موٹروے کے لیے امریکی فرم اے ٹی کیئرنی سے فزیبلٹی سٹڈی تیار کرانے کے لیے معاہدہ کیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے کے علاوہ پاکستان نے آذربائیجان کو حیدرآباد کراچی موٹروے ایم 9 کی فنڈنگ کی پیشکش بھی کی، جسے موجودہ راستے سے دور نئی راہ پر بنانے کا منصوبہ ہے، نیا حیدرآباد کراچی موٹروے کا زمین کی قیمت کے علاوہ تخمینہ لاگت 600 ملین ڈالر ہے۔


مشہور خبریں۔
شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں
مارچ
پنجاب میں پی ڈی ایم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی
?️ 19 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری
اکتوبر
الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
فروری
2024؛ اقوام متحدہ کے لیے شرمناک سال
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ 2024 میں متعدد قراردادوں کے باوجود، غزہ اور لبنان
جنوری
ملک بھر میں بے روزگاری کی شرح کو شائع کر دیا گیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمینٹ اکنامکس نے بے روزگاری
ستمبر
یورپی مشترکہ جنگی طیارے کا منصوبہ بحران کا شکار
?️ 24 جولائی 2025یورپی مشترکہ جنگی طیارے کا منصوبہ بحران کا شکار یورپی ممالک کے
جولائی
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری
?️ 25 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر
فروری
سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،12 دہشت گرد گرفتار
?️ 2 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب
نومبر