آدھا رمضان گزر گیا مگر کے پی حکومت نے پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی گئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دسترخوانوں کے ذریعے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے فہرستیں طلب کر رکھی ہیں اور عملی طور پر رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں ہو سکی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب روپے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مزمل اسلم کو بھی معلوم نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں، جبکہ سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری کے پی حکومت کی توجہ صرف اڈیالہ جیل میں قید ایک شخص کی طرف مرکوز ہے، افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 12 سال سے چار کروڑ آبادی والے صوبے کو ایسے لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے جو عوامی مسائل سے بے حس اور لاپرواہ ہیں

مشہور خبریں۔

ہیومن رائٹس کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بھیانک تصویر پیش کردی

?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے

مسجد الاقصی میں صیہونی عسکریت پسندوں کی فلسطینیوں سے جھڑپ

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے

ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو نے آج (ہفتہ) مشرق وسطیٰ

تحریک انصاف کا عمران خان سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

?️ 13 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کو ایک ناکارہ ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت بیان جاری کردیا

?️ 30 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) اقوام متحدہ جو اس وقت ایک ناکارہ اور

افغانستان میں بہتا افغان شہریوں کا خون اور امریکا-طالبان کی ناکام امن کوششیں

?️ 10 مئی 2021(سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا شروع ہو جانے کے

علاقائی تبدیلی کا متحدہ عرب امارات پر بیرونی مداخلت روکنے کے لیے دباؤ

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی تبدیلی

’آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کر دیں‘، نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے