?️
لاہور (سچ خبریں) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی گئی۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دسترخوانوں کے ذریعے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے فہرستیں طلب کر رکھی ہیں اور عملی طور پر رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں ہو سکی۔
عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب روپے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مزمل اسلم کو بھی معلوم نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں، جبکہ سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری کے پی حکومت کی توجہ صرف اڈیالہ جیل میں قید ایک شخص کی طرف مرکوز ہے، افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 12 سال سے چار کروڑ آبادی والے صوبے کو ایسے لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے جو عوامی مسائل سے بے حس اور لاپرواہ ہیں


مشہور خبریں۔
پاکستان اسٹیل ملز نے مالی سال 2022 کے دوران 7.45 ارب روپے منافع کمالیا
?️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز نے جون 2015 سے بند ہونے
مئی
صیہونی فوج کا نیا سربراہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے اسرائیلی فوج کے چیف آف
ستمبر
صیہونیوں کا ملک گیر الرٹ ان کی کمزور سیکورٹی کو ظاہر کرتا ہے: ہنیہ
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل
مئی
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی
?️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ
مئی
امریکی وزیر دفاع نے چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 28 جولائی 2021سنگاپور (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چین کی جانب
جولائی
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع
?️ 7 جنوری 2022گلگت (سچ خبریں) قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے
جنوری
کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
مائیکرو سافٹ کے چار ملازم نوکری سے باہر؛ وجہ ؟
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی
اگست