?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے بات نہیں کرنی، یہ دھوکے باز ہیں، پہلے کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، آج یہ دروازے بند کر رہا ہوں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری پارٹی کو ہدایت ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا، اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے ملک کی خاطر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، 22 اگست کے جلسے کے لیے ہمارے قافلے بھی نکل چکے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کے جلسے کی تاریخ بھی اسٹیبلشمنٹ نے دی تھی جس کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی دیا گیا، 8 ستمبر کے جلسے میں بھی ہمیں دھوکا دیا گیا، یحیی خان نے عوامی لیگ اور مجیب الرحمن کو بھی اسی طرح دھوکا دیا تھا، مجیب الرحمن سے بھی ایک جانب بات چیت کر رہے تھے تو دوسری جانب ان کے خلاف آپریشن کا پلان بنا رہے تھے، ہمارے ساتھ بھی 9 مئی کو یہی کیا گی۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی پہلے سے تیاری تھی اسی لیے 10 ہزار لوگوں کو 24 گھنٹے میں اٹھا لیا گیا، 9 مئی کی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے لوگ نہیں ہیں، یہ سی سی ٹی وی فوٹیج ان کے پاس ہے، دنیا میں کہیں بھی کسی جلسے کا ٹائم مقرر نہیں کیا جاتا، جلسہ کیا میریٹ ہوٹل کی تقریب تھی جو وقت پر ختم ہو جاتا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے بات نہیں کرنی یہ دھوکے باز ہیں، صحافی نے سوال کیا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر رہے تھے، میں نے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی، اعظم سواتی انھیں کا تو پیغام لیکر آیا تھا۔
صحافی نے پوچھا آپ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے کون بات چیت کر رہا تھا جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے 5، 6لوگ ان سے بات چیت کر رہے تھے، پہلے کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، آج یہ دروازے بند کر رہا ہوں۔ یہ آج بھی یحیی خان والی پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 21 ستمبر کو لاہور کا جلسہ ہر صورت کریں گے، اجازت دیتے ہیں یا نہیں 21 تاریخ کو لاہور کا جلسہ کریں گے، اعلی عدلیہ سے درخواست ہے کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کو بچائیں، ملک میں اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لا ہے، قوم کو کہتا ہوں کہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کو لانے کے لیے پیکج لایا جا رہا ہے، صحافی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائض عیسی نے تو توسیع لینے سے انکار کر دیا ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں مانتا ہی نہیں کہ انہوں نے انکار کر دیا ہے، یہ قانون سازی ہو ہی اس کو لانے کے لیے رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم پرامن احتجاج کی تیاری کرے ائین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی جیل بھرنے سے نہ گھبرائے، جیل کا خوف دل سے نکال دیں، میں بھی 14 ماہ سے اسی لیے جیل میں ہوں، قوم نے قربانی نہ دی تو کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی گئے تو الیکشن دھاندلی کھل جائے گی، علی امین گنڈاپور کو کل رات اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا ہے، ایک صوبے کے وزیر اعلی کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے ساتھ ایسا کر کے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے، کیا آپ بغاوت کی ترغیب دے رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے کون سی بغاوت کی ہے، علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈا پور کی تقریر پر آپ کے پارٹی رہنما مافیاں مانگ رہے ہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں، ان کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
عطیات سے ملک نہیں چلتے، ڈپازٹ اور قرضوں میں توسیع کیلئے اب کوئی تیار نہیں، وزیر خزانہ
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
نومبر
یمن جنگ/روبیو کی بن زاید کے ساتھ فون کال دوبارہ شروع کرنے کا امریکی منصوبہ کیا تھا؟
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کے جنوب اور مشرق میں متحدہ عرب امارات سے
دسمبر
یمن کے عجائبات آنے والے ہیں: انصار اللہ
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک سینئر
مارچ
پرتگیزی ماہر: طاقت کا استعمال ایران کو سمجھوتے پر مجبور نہیں کرے گا
?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں: ایک پرتگیزی ماہرِ قانون اور ڈاکٹریٹ کے حامل نے روسی
اپریل
بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں برسرا قتدار نہیں آنے دی جائے گی، عمر عبداللہ کا اعلان
?️ 28 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
صیہونی حکومت کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں:قطر
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل پر الزام
مئی
عراق کے مستقبل کے وزیر اعظم کو درپیش چیلنجز
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے مستقبل کے وزیر اعظم کو یقیناً اپنے کیرئیر
نومبر
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کیلئے اسپیکر سے مطالبہ
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے
فروری