?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں جو سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر کا حلف چیف جسٹس پاکستان لیں گے، الیکشن کمیشن کا حلف چیف جسٹس پاکستان لیں گے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ اگر آپ ووٹ دیں تو پارٹی سربراہ چیئرمین یا اسپیکر کو ریفرنس بھیج سکتا ہے، ریفرنس آیا ہو تو چیئرمین رکن کو جواب کا موقع دیں گے، پھر الیکشن کمیشن بھیجتے ہیں، پھر الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد فیصلہ ہوتا ہے اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے، جب تک یہ کارروائی نہیں ہوتی وہ ارکان رکن ہیں، رکن کو تحریری استعفیٰ دینا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو رکن کو کہہ دیا تھا کہ ہم آپ کو ایوان واپس لے آئیں گے، اکثر یہ ہوتا ہے کہ رکن کو پارٹی کی ہدایت ملی نہیں ہوتی۔
اس پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شاہ محمود نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا تھا میں استعفیٰ دے رہا ہوں، میرے پاس ابھی تک رکن کا کوئی تحریری استعفیٰ نہیں آیا ہے، جب استعفیٰ دیتے تو میرے پاس آتا، کسی رکن نے استعفیٰ نہیں دیا، ان کا استعفیٰ نہ آیا ہے نہ منظور ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
پولیٹیکو: ایران کے ساتھ معاہدے کی سب سے بڑی رکاوٹ، ٹرمپ کا خودبینی ہے
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو نے موجودہ اور سابق امریکی اور
مئی
افواج پاکستان کسی خاص سیاسی سوچ اور جماعت کی نمائندگی نہیں کرتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل
اپریل
ٹرمپ کا اسرائیل کے مقدمے پر جنوبی افریقہ سے انتقام
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کی یہ رپورٹنگ سامنے آنے کے بعد کہ امریکہ
نومبر
پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی
اپریل
امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے داماد سے 6 گھنٹے کے سوال و جواب
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: سابق صدر کے داماد جیرڈ کوشنر 6 جنوری کے واقعات
اپریل
جنرل سلیمانی کی میراث خطے کے لوگوں کی آزادی کی جدوجہد ہے: ہسپانوی تجزیہ کار
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:ممتاز ہسپانوی تجزیہ کار یوسف فرنانڈیز نے جنرل قاسم سلیمانی کی
جنوری
بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 8 رکنی وزرا کی کمیٹی تشکیل
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی
اکتوبر
وزیراعلیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان
?️ 20 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور
دسمبر