?️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کہ آئینی ترمیم کسی ڈیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا۔
گورنر ہاؤس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی محنت سے ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ لوگ آئینی ترمیم پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے، آج اگر اتحادی حکومت چل رہی ہے، اس میں اہم کردار آصف علی زرداری کا ہے، پی ٹی آئی ججز تعیناتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوئی جب کہ اس معاملے میں کسی کو نہیں اٹھایا گیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کسی نے غلط کیا تو اس کی سزا اس کو کاٹنی پڑے گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آئینی ترمیم کسی ڈیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا ترمیم سے محترمہ اور نواز شریف کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی کو مکمل کیا گیا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گیا ہے کہ ہر درست عمل کو سوشل میڈیا پر غلط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ججز من پسند فیصلے نہیں کرسکتا، ایگیویکٹو کے معاملات میں عدلیہ کا دخل نہیں ہونا چاہیے، انیسویں ترمیم میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار خراب کر دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل میں اصلاحات کو تیز کیا جائے : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شہید
اگست
وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم تحقیق
?️ 2 ستمبر 2021برازیلیا(سچ خبریں) برازیل کے سائنسدانوں نے وائپر سانپ کے زہر اور کورونا
ستمبر
بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ
?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی
مارچ
صہیونیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف
مارچ
نیٹو کی توسیع اور تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کا امکان
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا کی حالیہ صورتحال اور روس
جولائی
غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا
اپریل
اسرائیل مسجد الاقصی کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں سے بازآجائے : اردن
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: اردن نے حالیہ دنوں میں فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت
اپریل
غزہ کی حمایت پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ایرانی صدر
?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوشی
اپریل