?️
پشاور: (سچ خبریں) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کرنے والے نمائندے چوری شدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، 24 کروڑ عوام کے نام نہاد نمائندے آئینی ترمیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، ہم ماضی کی خرابیوں کو دھرا رہے ہیں، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے میرے کچھ بنیادی اختلافات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بات کرنا ان کا حق نہیں ہے، آئین ان کو بات کرنے کا حق دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوگا اور الیکشن چوری ہوں گے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا،ہم ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کر کے غیر منتخب لوگوں کو اسمبلی میں لایا جاتا ہے، آج پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اس ملک کی قومی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ الیکشن ہارے ہوئے ہیں، سینیٹ میں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ پیسے دے کر آئے ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا آج اس ملک میں نااہل اور کرپٹ آدمی کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، ان لوگوں کو اسمبلیوں میں بٹھا کر ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دو کروڑ بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا ہے، کسی ایک صوبے میں بھی ان بچوں کے حوالے سے بات نہیں ہوتی اور کسی کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک اور جماعت اس وقت چلتی ہے جب اس ملک کا نظام چلے گا، اس ملک کا نظام آئین کے بغیر نہیں چل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو اگے بڑھانے کا واحد راستہ نظام کو آئین کے تابع کرنا ہے، آئین کو ایک طرف کرکے پاکستان کو چلانا ممکن نہیں ہے، ہم سب کا وقار اور ملک کی ترقی آئینی راستے پر چلنے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائبرڈ اور ہائبرڈ پلس ہر ماڈل آزما کر دیکھ لیا، عوام پاکستان پارٹی کو آئینی دائرے میں رہ کر ہر ماڈل قبول ہے اور یہی وہ پیغام ہے جو ہماری پارٹی میدان میں لے کر آرہی ہے، ہم اقتدار برائے اقتدار کی بات نہیں کرسکتے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا آج اس ملک میں آئینی ترمیم کی بات ہورہی ہے، کیا اس ملک کی عوام نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کریں، اس سے قبل کسی کو ترمیم یاد نہیں آئی، آج کس مجبوری کے تحت یہ کام کرنے جارہے ہیں؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ترمیم کرنے والے وہ لوگ ہیں جو عوام کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ چوری شدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، 24 کروڑ عوام کا ملک ہے اور اس کے نام نہاد نمائندے آئینی ترمیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کا کسی کے پاس حل موجود نہیں ہے، اگر پاکستان کا نظام آئین کے مطابق نہیں ہوگا تو ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا اور اس کی وجہ سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
ہم نے 20 سال افغانستان کو تباہ کیا:برطانوی تنظیم
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی امداد مانیٹر ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 20
نومبر
روایت کی طاقت اور ایران کا سماجی سرمایہ، جنگ کے دوران ایران کی نرم قوت کی نئی تعریف
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:2026 کے جغرافیائی سیاسی بحران کے دوران ایران نے میڈیا اور
جون
امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق 64٪
جولائی
بھارت کی خطے میں بالاتری کی کوششیں 7 اور 10 مئی کو دفن کردیں۔ اسحاق ڈار
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
جولائی
بائیڈن نے ہیرس کو ٹرمپ کے خلاف مناظرہ کا فاتح قرار دیا
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے
ستمبر
ایران جنگ میں اسرائیل سب سے بڑا نقصان اٹھانے والا فریق کیوں قرار پایا؟
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:الجزیرہ نے ایران کے خلاف امریکی۔صہیونی جنگ کے سوویں روز شائع
جون
صیہونی شہریوں میں ابھی تک خوف و ہراس کا ماحول؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل
جون
امریکی مداخلت کے دوران وینزویلا میں 400 سے زائد اپارٹمنٹس کو نقصان
?️ 18 جنوری 2026سچ خبریں:وینزویلا کی عبوری صدر دلسی رودریگز نے انکشاف کیا ہے کہ
جنوری