🗓️
لاہور: (سچ خبریں) الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔
ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سیکیورٹی دینے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والےاداروں سے بھی مدد لی جائے گی، پنجاب میں پچاس ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن ڈھائی لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرو اور ڈی آر او کے افس میں کاغذات نامزدگی بھجوا دیے گئے ہیں، امیدوران ان کے آفس سے فارم حاصل کرکے بائیس دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔
انوہں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
امیدوار آج صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا عمل آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔
قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار 20 ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے۔
مشہور خبریں۔
لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں شادی اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گی ہے
🗓️ 13 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پنجاب
مارچ
صیہونیوں کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملہ
🗓️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر قنیطرہ میں
جنوری
حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:الجزائر ٹی وی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور
جولائی
سینیٹ انتخابات کی 48 نشستوں پر 170 امیدوار آزمائیں گے اپنی قسمت
🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 2021 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں
فروری
ایسی کون سے مشکل ہے جو امریکی وزیرخاجہ کو چین لے گئی؟
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن پانچ سال بعد ایک غیر معمولی
جون
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
🗓️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون
وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف
🗓️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر
ستمبر
لندن کے ہسپتال بند؛ وجہ؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سائبر حملے کی وجہ
جون