آئی ایم ایف کو لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا، آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا ہے، اُس کو غداری قرار دیا جارہا ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط میں یہی لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، تمام معیشت دان یہ کہتے ہیں کہ وسائل پیدا کیے بغیر قرض پر ملک نہیں چل سکتا، خط ڈکٹیٹ کروانے کے بعد سے اب تک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوئی، آج پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی، جس کے بعد خط کے بارے میں علم ہوگا، پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آج آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی گئی، پارٹی کو ختم کرنے کیلئے 9 مئی کا استعمال کیا گیا، عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہو سکتی، انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، ساری قوم کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے 20 نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، شریف خاندان کا جنازہ نکل گیا ہے، اسی لیے الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد بھی دھاندھلی میں مصروف ہے، الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی، چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ ضرور بنتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف ہیں جنہیں دھاندلی کرکے جتوایا گیا، اس لیے صرف دھاندلی کرکے ہرائی جانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، ان پارٹیوں اور عوام کے ساتھ مل کر ملک بھر میں احتجاج کریں گے، صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا ہے کیوں کہ ہماری پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں، ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی، ہفتے کے دن دوبارہ احتجاج کی کال دینے جارہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایٹمی ایجنسی صیہونیوں سے ہوشیار رہے:ایران

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے ساتھ

کیا اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے؛ امریکہ کیا کہتا ہے؟!

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعویٰ کیا

شام کے سلسلہ میں اردن کی پالیسی بدلنے کی وجوہات

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:ایک عرب تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ حقیقت پسندی کی

معاون خصوصی کی محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے

موسمیاتی تبدیلی: پاکستان میں پانی کے غیر زرعی استعمال میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، عالمی بینک

?️ 16 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی

نیتن یاہو امریکہ سے کیا لے کر آئے؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو کی قیادت

نیتن یاہو اور ابو مازن کے درمیان پس پردہ تعلقات کا انکشاف

?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی والا ویب سائٹ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن

ایک نئی جنگ ہونے والی ہے: افغانستان میں سابق امریکی سفیر

?️ 27 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان میں سابق امریکی سفیر نے جمعرات کو خبردار کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے