?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے ایک چیلنج ہے، عالمی مالیاتی فنڈز کے ساتھ معاہدے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز کے ساتھ معاہدے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے، اب روپیہ اور ڈالر آسمان اور زمین پر نہیں جا رہے، اس میں اب استحکام آرہا ہے، اسی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ یہ پروگرام نہ ہوا ہوتا تو روپیہ کہاں اور ڈالر کا ریٹ کہاں ہوتا اور ہماری معاشی صورتحال طلاطم کا شکار ہوتی۔
وزیر اعظم نےکہا کہ جن لوگوں نے شیطانی چرخہ چلایا، جو ملک کے خلاف سازش میں ملوث تھے، ان کی سازشیں، ان کے سمندر پار تانے بانے ناکام ہوئے، چند روز قبل اسرائیل کا پاکستان کے خلاف بیان آیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں ہے، یہ بہت چیلنجگ پروگرام ہے، اگر ہم نے معاشی اصلاحات کیں، انقلابی اقدامات اٹھا کر، جرات مندانہ فیصلے کرکے آگے بڑھے تو پاکستان کی معاشی ترقی آپ کے قدم چومے گی، اس کی ذمے داری مجھ سمیت ملک کی اشرافیہ کے اوپر ہے۔
وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے اس اسکیم میں ان کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم آج سیالکوٹ کا دورہ بھی کریں گے، جہاں بھی وہ لیپ ٹاپس اسکیم کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم تقریب میں ہونہار اور قابل طلبہ میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی عوام کی اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی
?️ 1 اکتوبر 2025امریکی عوام کی اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی امریکی اخبار
اکتوبر
لاہور میں پہلے کمرشل کورٹ کا افتتاح کیا گیا
?️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے لاہور جوڈیشل کمپلیکس
جون
معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
?️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
فروری
اسٹیٹ بینک نے درآمدی اشیا پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خام مال اور
دسمبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر عمر عبداللہ کے بیان کی مذمت
?️ 14 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی
جنوری
امریکی اتحاد کا عراق اور شام میں ہزاروں عام شہریوں کے قتل کا اعتراف
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عراق اور
اگست
یورو ویژن کے فاتح گلوکار کا اسرائیل کو ’مقابلے‘ سے باہر کرنے کا مطالبہ
?️ 23 مئی 2025سچ خبریں: 2025 کے یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے
مئی
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست