?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اسٹرکچر اصلاحات میں تاخیر ملک کے مالیاتی شعبے کے استحکام میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے، جیسا کہ کم سرمائے والے 4 بینکوں کے ’مسائل حل‘ کرنے میں تاخیر ہونا ہے۔
بینک کی ریزولیوشن کا مطلب ایک ایسی صورتحال میں ناکام قرض دہندہ کی تنظیم نو کرنا ہے جہاں ریگولیٹرز کا خیال ہے کہ اس کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کو منظور کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم کی جانب سے 12 جولائی کو ہونے والے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے لیے تیار کی گئی ایک تفصیلی اسٹاف رپورٹ میں واشنگٹن میں مقیم قرض دہندہ نے کہا کہ معاشی بدحالی کا مکمل اثر ابھی ظاہر ہونا باقی ہے حالانکہ بینکنگ سیکٹر ابھی مستحکم دکھائی دیتا ہے۔
آئی ایم ایف نے 120 صفحات کی رپورٹ میں ان کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن تجزیہ کاروں کو یقین ہے کہ ان چار بینکوں میں تین میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے سلک بینک لمیٹڈ اور سمٹ بینک لمیٹڈ جبکہ پبلک سیکٹر کا ایس ایم ای بینک لمیٹڈ شامل ہے۔
آئی ایم ایف نے بتایا کہ مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کم سرمائے والے مالیاتی اداروں سے نمٹنے کے لیے قریبی نگرانی اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو اپنے موجودہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ری کیپٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنا چاہیے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اگر دو نجی بینک مکمل طور پرسرمایہ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ بینک ’ریزولیشن‘ کے عمل میں داخل ہوں۔
آئی ایم ایف نے رپورٹ میں پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریزولیشن میں اس لیے تاخیر ہے کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ہم کم سرمائے کے حامل نجی بینکوں کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، اور درکار کم از کم سرمائے (ایم سی آر) کی جلد از جلد تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
متحدہ عرب امارات کا ایک سرمایہ کار اپریل میں 10 ارب روپے کی تازہ ایکویٹی کے ساتھ سمٹ بینک کا سب سے بڑا شیئرہولڈر بن گیا ہے۔
مارچ 2022 کے اختتام تک بینک کا ادا شدہ سرمایہ منفی 22 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا، اس کے برخلاف اس کی 10 ارب روپے کی قانونی ضرورت تھی۔
جہاں تک سلک بینک کا تعلق ہے تو تجارتی قرض دہندہ کئی سالوں سے سرمایہ کاروں کی تلاش میں ہے، ایم سی بی بینک تازہ ترین ادارہ ہے جس نے مستعدی سے کام شروع کیا ہے۔
سلک بینک کے نقصانات 2020 کے آخر تک 20.2 ارب روپے تھے، یہ آخری بار تھا جب بینک نے اپنے مالیاتی اکاؤنٹس جاری کیے تھے، اس کا سرمایہ 2020 کے آخر میں 10 ارب روپے کے مقررہ ایم سی آر کے مقابلے میں 3 ارب 16 کروڑ روپے رہا۔
جمعرات کو ڈان سے بات کرتے ہوئے چیس سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ڈپازٹرز کو اپنے فنڈز کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ کم سرمایہ والے بینکوں میں سے کسی کے پاس پڑے ہیں کیونکہ اسٹیٹ بینک کا شیئر ہولڈرز کی قیمت پر بھی ڈپازٹرز کی حفاظت کا ٹریک ریکارڈ ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ ایک پبلک سیکٹر بینک کے مسائل حل کرنے کے لیے آگے بڑھے گا، جب کابینہ نے ادارے کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے اور اسے ختم کرنے کے فیصلے کی توثیق کی۔
ایک تجزیہ کار کے مطابق چوتھا کم سرمائے والا قرض دہندہ سندھ بینک ہے، جس کی ایکویٹی تقریباً 16 ارب روپے ہے، اس کے 2 ارب روپے کے خسارے کے ساتھ ساتھ غیر فعال قرضے 7 ارب 80 کروڑ روپے ہیں۔
تجزیہ کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ نقصانات میں شامل کیے جاتے ہیں تو یہ کم سرمائے والے بینک میں شامل ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ایرانی صدر کا دورہ روس
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب
جنوری
غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کے جانی و مالی نقصانات کی نئی تفصیلات
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اس حکومت کی وزارت جنگ کے حوالے سے
جنوری
خطے میں کشیدگی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ اردنی وزیرخارجہ کی زبانی
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے قبضے کے
اپریل
روسی فوجی اہلکار: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ میں مکمل شکست سے بچا لیا
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: روسی فوج کے سینٹرل ملٹری پولیٹیکل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ
جون
سہیل آفریدی نے کراچی دورے میں 9 مئی جیسی بدنظمی کی کوشش کی۔ شرجیل میمن
?️ 14 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
جنوری
ہم خانہ جنگی کے دہانے پر ہیں:صیہونی سربراہ
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے عدالتی اصلاحات کے میدان میں نیتن
فروری
غزہ میں انسانی قتل عام انسانیت کے لئے چیلنج
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Griffiths نے X سوشل میڈیا پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر لکھا
نومبر
نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، شہباز شریف
?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی
فروری